سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرپل فیسٹ 2025 راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوا، جس میں 23,500 شرکاء نے کافی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی

Posted On: 21 MAR 2025 10:24PM by PIB Delhi

پرپل فیسٹ 2025جسکا شدت  سے انتظار تھا، آج راشٹرپتی بھون میں معذور افراد کی بہبودکا محکمہ(ڈی پی ڈبلیو ڈی)، مرکزی وزارت سماجی انصاف و  تفویض اختیارات کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ یہ ایونٹ امرت اُدیان  میں شاندار جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا، جس میں 23,500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

یہ دن بھر جاری رہنے والا میلہ رنگا رنگ سرگرمیوں سے بھرپور رہا، جس میں ادبی مباحثے، کھیلوں کی سرگرمیاں اور کارپوریٹ شراکت داری شامل تھیں، جن کا مقصد ایک جامع اور ہم آہنگ معاشرے کو فروغ دینا تھا۔ اس فیسٹ نے شمولیت، خودمختاری اور صلاحیتوں کا جشن منایا، جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، مفکرین اور کارپوریٹ شراکت دار ایک ساتھ آئے تاکہ دیویانگجن کے لیے ایک زیادہ قابل رسائی مستقبل کی تشکیل کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZUYS.jpg

 صدرجمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے اس موقع کی رونق بڑھائی اور دیویانگجن کی شاندار ثقافتی کارکردگی کو دیکھا،جو ان کی غیر معمولی ہمت اور صلاحیتوں کا عکاس تھی ۔(پریس ریلیز: یہاں دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2113850).) ۔دیگر معزز شخصیات میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و  تفویض اختیارات، ڈاکٹر وریندر کمار اور وزیر مملکت(ایس جے اینڈ ای)، جناب بی ایل ورما بھی شامل تھے، جنہوں نے تقریب کو رونق بخشی۔

ڈاکٹر وریندر کمار نے اس موقع پر کارپوریٹ اور سوشل امپیکٹ اقدامات کا آغاز کیا، جو معذور افراد کے لیے نئے مواقع کے ایک دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔ اس ایونٹ میں ٹاٹا پاور، امریکن انڈیا فاؤنڈیشن(اے آئی ایف)، ہنس انڈیا، ٹیک مہندرا فاؤنڈیشن اور دیگر اہم شراکت داروں کے ساتھ تاریخی شراکت داریوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

یہ اشتراک دیویانگجن کی زندگیوں میں پائیدار مثبت تبدیلیاں لانے میں مدد دے گا، خاص طور پر تعلیم، ہنر سازی، روزگار، اور قابل رسائی ماحول کے فروغ کے ذریعے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LB28.jpg

اس موقع کی اہمیت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، متعدد مفاہمت ناموں  پر دستخط کیے گئے، جو قابل رسائی ماحول، اقتصادی خودمختاری اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

پرپل فیسٹ 2025 میں کئی دلچسپ سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں میٹ دی ڈائرکٹراور آتھرز سیشنزشامل تھے، جو ادبی زون کے تحت منعقد کیے گئے۔ ان سیشنز کا مقصد کہانی سنانے والوں اور فلم سازوں کی آوازوں کو اجاگر کرنا تھا۔مزید برآں، بلائنڈ کرکٹ، بوچا، اور وہیل چیئر باسکٹ بال جیسے حالات کے مطابق ڈھل جانے والے  کھیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جنہوں نے دیویانگ ایتھلیٹس کی مہارت اور صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003922B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004J9MK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KRY9.jpg

************

ش ح ۔ ف ا ۔  م  ص

 (U:8714)


(Release ID: 2114006) Visitor Counter : 7


Read this release in: Hindi , English