وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے سمندر میں جرات مندانہ میڈویک آپریشن کیا

Posted On: 21 MAR 2025 9:16PM by PIB Delhi

21 مارچ 2025 کی اولین ساعتوں میں، بھارتی بحریہ نے پاناما کے جھنڈے تلے چلنے والے بلک کیریئر ایم وی ہیلن اسٹار سے ایک اہم طبی انخلا (میڈیویک) کا کامیاب آپریشن انجام دیا، جو کہ گوا کے مغرب میں تقریباً 230 بحری میل کے فاصلے پر واقع تھا۔

20 اور 21 مارچ کی درمیانی شب، بھارتی کوسٹ گارڈ کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) ممبئی نے بھارتی بحریہ کو اطلاع دی کہ ایم وی ہیلن اسٹار کے چار عملے کے ارکان شدید طورپر جلنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

فوری ردعمل دیتے ہوئے، بحریہ نے اپنے جاری مشن سے آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس دیپک نامی دو جہازوں کو مدد کے لیے روانہ کیا۔

21 مارچ کی صبح ہوتے ہی، آئی این ایس وکرانت کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے ایک مشکل بچاؤ آپریشن انجام دیا اور ایم وی ہیلن اسٹار سے تین زخمی افراد – دو چینی اور ایک انڈونیشیائی شہری – کو بحفاظت نکال لیا۔ بدقسمتی سے،  عملہ کا چوتھا فرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔

بچائے گئے افراد کو فوراً آئی این ایس ہنسا, گوا لے جایا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے ایک سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ آپریشن بھارتی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ کی انسانی ہمدردی کے تحت فوری ردعمل اور جان بچانے کی کوششوں کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ مشکل ترین حالات میں اور قومی سمندری حدود سے باہر بھی انجام دی جاتی ہیں۔

*****

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8713)


(Release ID: 2113997) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi