بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) کے لیے دانشورانہ روڈ میپ کی تشکیل کی خاطر اسکالرز کی ریلی


سربانند سونووال نے این ایم ایچ سی پر سیمینار کو قدیم ہندوستان کی سمندری سفر کی میراث قرار دیا، لوتھل میں این ایم ایچ سی ہندوستان کی سمندری میراث کی نمائش کرے گا ، جو وزیر اعظم مودی کے ’وکاس بھی ، وراثت بھی‘ کے وژن کی بازگشت ہے: سربانند سونووال

Posted On: 21 MAR 2025 8:14PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج یہاں مجوزہ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) پر ایک اہم سیمینار کی صدارت کی ۔ سونووال نے اس پہل کو دانشورانہ ’قدیم ہندوستان کی سمندری سفر کی میراث‘ کی تعمیر کی ایک مخلصانہ کوشش کے طور پر سراہا۔

سیمینار میں پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ سونل مان سنگھ ، پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر پدما سبرامنیم، این روی کرن، پروفیسر نیرجا گپتا ، رتیش نندا ، پروفیسر سشمتا سین ، ڈاکٹر جیون کھارکوال، رگھوجی راجے شاہ جی راجے انگرے ، ابھے کمار سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ معروف اسکالرز نے شرکت کی، جنھوں نے سمندری ورثے، آثار قدیمہ اور تاریخی تجارتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بصیرت کا اشتراک کیا۔ مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے سمندری تحقیق، ثقافتی تبادلے اور وراثتی سیاحت کے لیے این ایم ایچ سی کو عالمی معیار کے مرکز کے طور پر تیار کرنے کے لیے حکومت کی لگن کا اعادہ کرتے ہوئے سیمینار کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا  کہ ہندوستان کی سمندری تاریخ ہماری قوم کی لچک ، ذہانت اور دنیا کے ساتھ بھرپور ثقافتی تبادلوں کی ایک طاقتور علامت کے طور پر کھڑی ہے۔ لوتھل میں این ایم ایچ سی کا تصور علم کے لائٹ ہاؤس کے طور پر کیا گیا ہے، جو سمندری شعبے میں نئے مواقع کو کھولنے کے لیے آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے ہوئے اس قابل ذکر میراث کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔ اس وقت جب ہم ہندوستان کے بھرپور دانشورانہ سرمائے کے ساتھ این ایم ایچ سی کے لیے سمت کا تعین کررہے ہیں، ہم وزیر اعظم مودی کے ’وکاس بھی ، وراثت بھی‘ کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں، کیونکہ لوتھل میں این ایم ایچ سی ہندوستان کی سمندری میراث کو ظاہر کرے گا۔

سیمینار کے بنیادی اجلاس میں سرکردہ اسکالرز ، مورخین ، آثار قدیمہ کے ماہرین اور ماہرین تعلیم سمیت نامور ماہرین کا ایک ممتاز پینل یکجا ہوا، جنھوں نے بصیرت انگیز پریزنٹیشنز پیش کیں اور گہرائی سے بات چیت میں مصروف رہے۔ بات چیت میں قدیم ہندوستانی نیویگیشن ، بحری فن تعمیر ، اور جہاز سازی کی تکنیکوں جیسے موضوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا۔ ماہرین نے گریکو رومن تہذیبوں اور جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی سمندری تجارتی نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ سمندری ورثے کی تشکیل میں سماجی اور ثقافتی طریقوں کے اہم کردار کی بھی دریافت کی۔

وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جناب سنجیو سنیل نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے سمندری ورثے کی گہری تاریخی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جناب سنیل نے این ایم ایچ سی پہل کو مزید تقویت دینے کے لیے بین موضوعاتی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔بات چیت میں ہندوستان کی سمندری سفر کی میراث پر مذہبی روایات، لوک داستانوں اور فن کے اثرات کے ساتھ ساتھ سمندری دفاعی حکمت عملیوں کے ارتقا، خاص طور پر مراٹھا بحری طاقت کے عروج پر مزید روشنی ڈالی گئی ۔ مزید برآں ، اجلاس میں سمندری نوادرات کے تحفظ میں تحفظ فن تعمیر اور عجائب گھر کے مطالعے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ اسکالرز نے ہندوستان کے ساحلی علاقوں اور سمندری نوشتہ جات سے متعلق لسانی، ادبی اور کتباتی شواہد پر بھی تحقیق پیش کی، جس سے ہندوستان کی قدیم سمندری روایات کی گہرائی اور تنوع کو اجاگر کیا گیا۔

اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے سکریٹری (ایم او پی ایس ڈبلیو) جناب ٹی کے رامچندرن نے سیمینار کے کلیدی مباحثوں کا ایک جامع خلاصہ پیش کیا ، جس میں این ایم ایچ سی کے اثرات اور رسائی کو وسیع کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں ، سمندری ماہرین اور ثقافتی تنظیموں کے ساتھ پائیدار تعاون کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔

سیمینار نے بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے این ایم ایچ سی کو عالمی معیار کے سمندری ورثے کے مرکز کے طور پر تیار کرنے کے عزم کو تقویت دی، جو تحقیق ، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتے ہوئے آنے والی نسلوں کے لیے ہندوستان کی بھرپور سمندری سفر کی میراث کو محفوظ  کرنے کا کام کررہا ہے۔ اس تاریخی تقریب نے موضوع کے ماہرین ، مورخین ، ماہرین آثار قدیمہ  اور سمندری اسکالرز کے ایک ممتاز پینل کو ہندوستان کی بھرپور سمندری میراث کے اہم پہلوؤں اور عالمی معیار کے ورثے کے کمپلیکس کے طور پر این ایم ایچ سی کی ترقی پر غور و فکر کرنے کے لیے یکجا کرنے کا کام کیا۔

******

ش ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8707


(Release ID: 2113938) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi