نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے 'ریاستی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کونسلز کو بااختیار بنانا: ہندوستان کے  آر اینڈ ڈی  ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک باہمی تعاون کے نقطہ نظر کی طرف' اس موضوع  پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 18 MAR 2025 5:52PM by PIB Delhi

ہندوستان کے سائنس اور ٹکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) کے منظر نامے کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم میں، نیتی آیوگ نے ​​آج ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا "ریاستی سائنس اور ٹیکنالوجی کونسلوں کو بااختیار بنانا: ہندوستان کے مستقبل کے لئے اختراع کو فروغ دینا"۔اس پروگرام میں  نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر۔ اجے کمار سود، ڈاکٹر راجیش گوکھلے، سکریٹری، بایو ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، جناب  ایس کرشن  سکریٹری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور مختلف سائنسی وزارتوں اور محکموں کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں 25 سے زیادہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے  بھی حصہ لیا۔ اس نے حکومتی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور صنعت کے ماہرین کو ملک کی ریاستی سائنس اور ٹیکنالوجی کونسلوں میں اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اکٹھا کیا۔

ریاستی سائنس و ٹیکنالوجی کونسلیں علاقائی سطح پر سائنسی اختراعات اور سماجی و اقتصادی ترقی کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آر اینڈ ڈی ، پیٹنٹ کی سہولت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے شعبوں میں ان کی نمایاں شراکت کے باوجود، ان کونسلوں کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کی تبدیلی کی صلاحیت میں رکاوٹ ہیں۔ ورکشاپ کا مقصد ان کونسلوں کو مضبوط کرنے اور ان کے اثرات کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک حل کی نشاندہی کرنا تھا۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء نے ریاستی ایس اینڈ ٹی  کونسلوں کی موجودہ صورتحال پر جامع غور و خوض کیا، ان کے گورننس فریم ورک، آپریشنل افادیت اور وسائل کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ کامیاب ماڈلز کی نمائش کرتے ہوئے مختلف ریاستوں کے بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔ مزید برآں روبس مانیٹرنگ اور ایویلیویشن میکانزم کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔

ورکشاپ نے "ریاست کی ایس اینڈ ٹی  کونسلوں کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ" کی ترقی کے لیے مرحلہ طے کیا، جو پالیسی سپورٹ کو فروغ دینے، گورننس کو بہتر بنانے، اور مضبوط صنعت-تحقیق کے روابط کو آسان بنانے کے لیے ایک جامع فریم ورک تیار کرتا ہے۔ یہ روڈ میپ ریاستی کونسلوں، آر اینڈ ڈی  اداروں، یونیورسٹیوں اور نجی شعبے کے درمیان پائیدار فنڈنگ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور بہتر تعاون کے لیے قابل عمل سفارشات کی رہنمائی کرے گا۔

. ***

ش ح – ف خ ۔ خ  م

U. No. 8479


(Release ID: 2112493) Visitor Counter : 25


Read this release in: English