عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی او پی پی ڈبلیو نے ’راشٹریہ کرمایوگی جن سیوا پروگرام‘ کے تحت انٹرایکٹو ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا
’راشٹریہ کرمایوگی جن سیوا پروگرام‘ ملازمین کو شہریوں کوماتقدم رکھنے کے حکومت کےنقطہ نظر کی ترغیب دیتا ہے
Posted On:
01 MAR 2025 8:47PM by PIB Delhi
حکومت کی پالیسی کے کامیاب نفاذ کے لیے شہریوں کے تئیں وقف ہونے کے احساس سے سرشار تربیت یافتہ افرادی قوت ایک ضرورت ہے۔ لہذا، پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) کے ملازمین میں اس احساس کو جگانے کیلئے،’راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام‘کے تحت ایک فعال اور باہمی تربیتی پروگرام کا انعقاد اہلیت سازی کمیشن کے ساتھ قریبی تال میل سے کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد ایم ٹی ایس سے لے کر جوائنٹ سکریٹری تک مختلف سطحوں پر ملازمین کی صلاحیت سازی میں اضافہ کرنا تھا۔
اس پروگرام کا آغاز محکمہ پنشن اور پنشنرز کی بہبودکے سکریٹری جناب وی سرینواس نے کیا، جو پنشن کے جوائنٹ سکریٹری جناب دھرباجیوتی سین گپتا کے ساتھ انٹرایکٹو ٹریننگ میں شامل ہوئے۔جناب وی سرینواس نے تربیتی پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اچھی حکمرانی اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کو بااختیار بنانے پر حکومت کی توجہ کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پروگرام کے دوران 3 مرحلوں، کرمچاری سے کرم یوگی،حکمرانی سے قوانین کی جانب منتقلی اور تنظیمی بدلاؤ پر زور دیا۔

یہ تربیتی پروگرام باہمی طورپرمربوط چار ماڈیولز پر مشتمل ہے جس کے مرکز میں ’’کرم یوگی مشن‘‘ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان ماڈیولز کے ذریعے، شرکاء کو راشٹریہ کرم یوگیوں کی خوبیوں، راشٹریہ کرمایوگی بننے کے مقصد، کرمایوگی لمحات پیدا کرنے کے طریقے اور ایک قوم کے معمارکے طور پر راشٹریہ کرم یوگیوں کے کردار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ۔
سیشن میں شرکاء نے سرگرم طریقے سے شرکت کی اور انہیں قوم کی تعمیر میں شعبہ کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ان کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔محکمہ کے وژن اور مشن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروگرام کے ماڈیولز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر سراہی جانے والی ملک گیرڈی ایل سی مہم 3.0 کے نفاذ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کا خاص طور پر حوالہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ، پنشن پالیسی سازی، پنشنرز کی شکایات کے ازالے، پنشن سے متعلق قانونی چارہ جوئی میں کمی اور ’پنشنرز کی زندگی میں آسانی‘ کو یقینی بنانے میں محکمہ کے کردار پر اس پروگرام کے ماڈیولز کے مواد سے مطابقت رکھتے ہوئے غور کیا گیا۔ اس غور وخوض نے شرکاء کو پروگرام کے مواد کو محکمہ میں ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد کی۔
اس پروگرام نے شرکا کو قوم کے معمار بننے کی ترغیب دی اور شہریوں کوماتقدم رکھنے کے حکومت کےنقطہ نظر کے تئیں ان کے عزم کو اجاگر کیا۔
***********
ش ح – ض ر – م ش
U. No.7748
(Release ID: 2107694)
Visitor Counter : 16