سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے سائنس بجٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں بڑی چھلانگ کا مشاہدہ کیا یہ ان کی اختراع اور سائنس کی سرپرستی کا ثبوت: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس سال کے قومی یوم سائنس کو تہوار کے جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے من کی بات میں وزیر اعظم مودی کی واضح اپیل کا ذکرکیا

ایس اینڈ ٹی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی ایس ٹی کے نئے اقدام کے تحت اسٹارٹ اپس کی قیادت میں الیکٹرک وہیکل سلوشنز کا آغاز کیا

بھارت نے ایک جرات مندانہ اور تبدیلی کا سفر شروع کیا تاکہ خود کو تحقیق، اختراعات اور سائنسی مہارتکے لیے ایک عالمی مرکز کے طور 2047تک وکست بھارت بن سکے

ایک سروے کے مطابق بھارت کے 5352 سائنس دان سائنسی ذہنوں کے سرفہرست 2 فیصد میں شامل ہیں :ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 28 FEB 2025 7:09PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس کے محکموں کے لیے بجٹ میںبڑے اضافہ کاذکر کرتےہوئے سائنس ٹیکنالوجی اور اختراع کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں نیشنل سائنس ڈے 2025 کی تقریبات میں اپنی تقریر کے دوران اختراعات اور سائنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سرپرستی ذکرکیا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مختلف محکموں کے لیے بجٹ مختص کرنے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کو 2013-14 میں 2777 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جو 2024-25 میں بڑھ کر28,509 کروڑ ہو گئے، جس میں 926 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح، محکمہ سائنس اور صنعتی تحقیق نے اپنا بجٹ 2013-14 میں 2013 کروڑ سے بڑھ کر 2024-25 میں 6658 کروڑ تک دیکھا، جو 230 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف اسپیس نے 2013-14 میں5615 کروڑ سے 2024-25 میں13,416 کروڑ تک بجٹ میں اضافہ کا تجربہ کیا، جس کے نتیجے میں 139فیصد اضافہ ہوا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QK8B.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس سال کے قومی یوم سائنس کو تہوار کے جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے من کی بات میں وزیر اعظم مودی کی واضح اپیل کا ذکر کیا۔

بھارت میں ہر سال 28 فروری کو قومی سائنس کا دن منایا جاتا ہے تاکہبھارتیہ ماہر طبیعیات سی وی رمن کے ذریعہ 1928 میںروشنی کے بکھرنے کے دریافت میں ایک اہم کامیابی کیلئے منایا جاتا ہے ، جس کے لیےانہیں 1930 میں فزکس کا نوبل انعام دیا گیا۔

پروگرام کے دوران، سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے الیکٹرک وہیکل سلوشنز کے لیے ڈی ایسٹی کی نئی پہل کا آغاز کیا، جس کی قیادت بھاری صنعتوں کی وزارت اوراے سی ایم اے کے ساتھ مل کرپارٹس کی تیاری کے لیے اسٹارٹ اپ کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022KIP.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء نے کہا ’’بھارت نے تحقیق، اختراعات، اور سائنسی مہارت کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پربھارت کو قائم کرنے کے لیے ایک جرات مندانہ اور تبدیلی کا سفر شروع کیا۔‘‘

 

بھارت کے سائنسی سفر کی پچھلی دہائی کی عکاسی کرتے ہوئے، وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت جدید، نوجوانوں کی قیادت میں گہری ٹیک سٹارٹ اپس کی بڑھتی ہوئی بنیاد کے ساتھ، عالمی سطح پر تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ سٹارٹ اپ نہ صرف ملکی چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں بلکہ عالمی مسائل جیسے کہ مواصلات، سائبرسیکیوریٹی، ڈیٹا پرائیویسی، پائیدار توانائی، صحت کی دیکھ بھال میں پیشرفت، اور سمارٹ مینوفیکچرنگ کے حل بھی پیدا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے شیئر کیا کہ 31 دسمبر کی کٹ آف تاریخ کے سروے کے مطابق 5352 بھارتیہ  سائنسی ذہنوں میں سرفہرست 2 فیصد پایا گیا ہے۔ گلوبل انوویشن انڈیکس میں بھارت کی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے کہا’’صرف دس سالوں میں، بھارت 80 ویں سے 39 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے، اور دنیا کے سب سے زیادہ اختراعی ممالک میں اپنا مقام مضبوط کر رہا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے بھارت کی اہم سائنسی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جو قومی فخر کا باعث رہی ہیں، خاص طور پر چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ  ہے ۔بھارت یہ غیر معمولی کارنامہ حاصل کرنے والا پہلا ملک بنا۔ انہوں نے 30 دسمبر 2024 کواسرو کے اسپیڈ ایکس مشن کے کامیاب آغاز پر بھی روشنی ڈالی، جو کہ خلائی جہاز سے ملنے، ڈاکنگ، اور انڈاکنگ میں ایک اہم منصوبہ ہے۔

 

ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہبھارت کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشن، اور کوانٹم کرپٹوگرافی پر توجہ دینے کے ساتھ، عالمی کوانٹم ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں اپنی شناخت بنانے کے لیے تیار ہے۔ڈیپ ٹیک میں بھارتیہ نوجوانوں کی قیادت میں اسٹارٹ اپس سب سے آگے ہیں، جو عالمی چیلنجوں کے لیے حل تیار کررہے ہیں۔

 

اس سال کے موضوع’’بھارتیہ نوجوانوں کووکست بھارت کیلئے سائنس اور اختراع میں عالمی لیڈرشپ میںتفویض اختیارات ‘‘ پربات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نےبھارت کےنوجوان سائنسدانوں میں  بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے قومی یوم سائنس کو ملک کے نوجوانوں کے نام بھی وقف کیا اور نوجوانوں کو صلاحیتوں میں اضافے کے قابل بنانے اور انہیں 2047 کے معمار بننے کے لیے تیار کرنے کی کوشش پر زوردیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GKO3.jpg

***

(ش ح۔اص)

UR No 7679


(Release ID: 2107169) Visitor Counter : 39
Read this release in: English , Hindi