وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نیلا می برائے فروخت (دوبارہ جاری)(i)جی ایس2031چھ اعشاریہ 79فیصد(ii) جی ایس 2039،چھ اعشاریہ 92 فیصد ،اور (iii)جی ایس2054،سات اعشاریہ نو فیصد

Posted On: 24 FEB 2025 8:08PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او ٓئی ) نے ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے  10000 ہزار کروڑ  روپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے (i ) چھ اعشاریہ 79فیصد سرکاری تمسکات 2031 کی فروخت (دوبارہ جاری کرنے) کا اعلان کیا ہے، (ii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے  12,000 کروڑ کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے چھ اعشاریہ 92 فیصد ،سرکاری تمسکات 2039 ایک سے زیادہ قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے اور (iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے  10,000 کروڑ کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے سات اعشاریہ نو فیصد سرکاری تمسکات2054ایک سے زیادہ قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے مقابلے  2,000 کروڑ تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی 28 فروری  2025 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔

سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق تمسکات  کی فروخت کی  نوٹیفائڈ رقم کا 5فیصد  تک اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 28 فروری  2025 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای  کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے  اور صبح 11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور دیگرمسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے اور صبح 11:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 28فروری  2025 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی تین مارچ 2025 (پیر) تک کرنا ہوگی۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ مرکزی سرکاری تمسکات میں لین دین کب جاری کیا گیا‘کے رہنما خطوط کے مطابق ’جب جاری کیا جاتا ہے‘ ٹریڈنگ کے لیے سیکورٹیز اہل ہوں گی، سرکلر نمبر آر بی آئی 2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے ذریعے وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔

***

ش ح۔ع ح ۔م ش

 (U: 7537)


(Release ID: 2105996) Visitor Counter : 49
Read this release in: English , हिन्दी