جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی آئی نے مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ دھار میں دوسو میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 24 FEB 2025 7:14PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت  ایک نورتنا سی پی ایس یو ، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی )، سی پی یو ایس   اسکیم کے تحت دھار میں 200 میگاواٹ کا سولر پروجیکٹ اور ریاست میں 1000 میگاواٹ کا ایک پروجیکٹ ایس بیٹری کے قیام کے لیے حکومت مدھیہ پردیش کے ساتھ مفاہمت  نامہ  پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر 24 سے 25 فروری 2025 کو بھوپال میں جاری دو روزہ عالمی سرمایہ کار سمٹ 2025 میں دستخط کیے گئے۔

مدھیہ پردیش حکومت  کے زیر اہتمام گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025 کا افتتاح ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے معزز گورنر جناب منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو کی موجودگی میں کیا۔

ایم او یو پرجناب  شیوکمار وی ویپاکوما، ڈائریکٹر (پاور سسٹم) ایس ای سی آئی اور جناب  منو سریواستو، آئی اے ایس، ایڈیشنل چیف سکریٹری (این آر ای) نے مدھیہ پردیش کے نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب راکیش شکلا اور شری آر پی گپتا، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایس ای سی آئی کی موجودگی میں دستخط کیے۔

دوسو  میگاواٹ کا سولر پراجیکٹ 500 میگاواٹ کے معاہدے کا حصہ ہے جسے 2023 میں ایم پی پاور مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (MPPMCL) کے ساتھ 25 سال کی مدت کے لیے عمل میں لایا گیا تھا جس کے تحت SECI ریاست کو بجلی فراہم کرے گا۔ SECI نے ریاست مدھیہ پردیش میں قابل تجدید توانائی کی توسیع اور ترقی کے لیے 2500 کروڑ روپے کے مرحلہ وار سرمایہ خرچ کی تجویز پیش کی ہے۔

اس سمٹ میں حکومت ہند کے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور مختلف ممالک اور ریاستوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

******

ش ح۔ح ن۔س ا

U.No:7526


(Release ID: 2105917) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi