وزارت دفاع
اقوام متحدہ کے مرکز برائے قیام امن نے نئی دہلی کے مانیک شا سنٹر میں ’گلوبل ساؤتھ کی خواتین قیام امن فورس سے متعلق کانفرنس‘ کا انعقاد کیا
Posted On:
24 FEB 2025 5:01PM by PIB Delhi
بھارتی فوج،مرکز برائے اقوام متحدہ قیام امن (سی یو این پی کے) ، انڈیا کے توسط سے، 24-25 فروری 2025 کو نئی دہلی کے مانیک شا سنٹر میں دو روزہ کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے جس کا عنوان ’عالم جنوب سے خواتین قیام امن فورس سے متعلق کانفرنس‘ہے۔ وزارت دفاع کے تعاون سے وزارت خارجہ کی طرف سے منعقد کی گئی اس کانفرنس میں 35 ممالک کی خواتین امن فوجیوں کو ایک ساتھ لایا گیا تاکہ امن کی کارروائیوں میں خواتین کے ابھرتے ہوئے کردار کی نشاندہی کی جاسکے اور ان اہم مشنوں میں ان کی شرکت کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
کانفرنس کا مقصد عالمی جنوبی ممالک کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے، تجربات کے تبادلے اور تعاون کو بہتر بنا کر اقوام متحدہ کی امن فوج میں خواتین کے رول کو مضبوط بنانا ہے۔
افتتاحی دن، شرکاء کو راشٹرپتی بھون میںصدر جمہوریہ ہند عزت مآب محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر کا کلیدی خطاب ہوا۔
اپنے ابتدائی کلمات میں، وائس چیف آف آرمی اسٹاف(وی سی او اے ایس) لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجاسبرامنی نے خواتین امن فوجیوں کی غیر معمولی خدمات اور عالمی امن و سلامتی کے تئیں ان کے عزم کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "خواتین قیام امن دستوں نے دقیانوسی تصورات و رکاوٹوں کو توڑا ہے اور چیلنجوں سے اوپر اٹھ کر اپنے ملک کے محافظ اور رہنما کا رول ادا کیا ہے،جس کے لیے وہ قیام امن میں خدمات انجام دے رہی ہیں،" ۔انہوں نے کہا "عالم جنوب میں ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر، بھارت ترقی پذیر ممالک کی اجتماعی کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے بہت سارے تجربے، وسائل اور مہارت کا اشتراک کرتا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم عالم جنوب کے نمائندوں کے طور پر، عالمی امن کے لیے طاقت، لچک اور عزم مصمم کے ساتھ کھڑے ہیں"۔
اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ جنرل راکیش کپور، ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (آئی ایس ایند سی) نے روشنی ڈالی کہ بین الاقوامی انسانی قانون کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے قیام امن دستوں کا کام اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ خواتین قیام امن دستے اپنی موجودگی سے خواتین کو بااختیار بنانے کا رول ماڈل ہیں اور میزبان ملک کی خواتین کو اپنے معاشروں کی بہتری کے لیے رول ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
کانفرنس کے افتتاحی دن، مندرجہ ذیل سیشن منعقد ہوئے:
· سیشن- 1 جنسی استحصال اور بدسلوکی سے نمٹنا: اس سیشن کو اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر مسٹر کرسچن سانڈرز نے ماڈریٹ کیا، جس میں میجر رادھیکا سین، یو این ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ آف دی ایئر 2023، میجر ہند جیاری (مراکش) اور کرنل سیمون پی سی اینٹونس (برازیل) نے شرکت کی۔ سیشن میں قیام امن کے ماحول میں جنسی استحصال اور بدسلوکی کے واقعات کو روکنے، رپورٹ کرنے اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ شرکاء نے بدسلوکی کے لیے صفر رواداری کے کلچر کو فروغ دینے میں بہترین طور طریقوں، احتساب کے اقدامات، اور قیادت کے رول کے امکانات کی تلاش کی۔
· سیشن- 2 قیام امن میں ٹیکنالوجی کا رول: کیا ہم بہتر کر سکتے ہیں؟: دوسرے سیشن کی نظامت محترمہ دیبجانی گھوش، ممتاز فیلو، نیتی آیوگ اور سابق صدر نیسکوم نے کی۔ لیفٹیننٹ جنرل سادھنا نائر، ڈی جی ایم ایس (آرمی) اور بریگیڈیئر منیش تمانگ، سابق سیکٹر کمانڈر، یو این ایم آئی ایس ایس سیشن کے معزز شرکاء تھے۔ چونکہ ٹیکنالوجی امن قائم کرنے کے عمل کو تبدیل کرتی جارہی ہے، اس سیشن میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کس طرح ٹولز جیسے سرویلنس ڈرون،مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے ڈیٹا کا تجزیہ، اور ریئل ٹائم کمیونیکیشن سسٹم آپریشنل کارروائیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں اور مشن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔ ماہرین نے امن کے قیام میں ٹیکنالوجی کو ضم کرنے کے چیلنجوں اور عالم جنوب میں ملک اپنی سلامتی کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان پیش رفتوں سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، اس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ عزت مآب وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ کانفرنس کے آخری دن شرکت کریں گے۔ اختتامی سیشن مندرجہ ذیل موضوعات کا احاطہ کرے گا:
· سیشن- 3 خواتین قیام امن فورسیز کا رول: اس سیشن میں ڈاکٹر کرن بیدی، آئی پی ایس (ریٹائرڈ)، سابق لیفٹیننٹ گورنر، پڈوچیری، لیفٹیننٹ کرنل نیہا کھجوریا، پول سی یو پی این کے، لیفٹیننٹ کرنل آیشیتو سینڈو (گھانا) اور لیفٹیننٹ کرنل سلوچنا پاؤڈیل (نیپال) شرکت کریں گے۔
· سیشن- 4 عالم جنوب میں تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون کے مواقع: اس سیشن کے مقررین میں لیفٹیننٹ جنرل ایم پی سنگھ، ڈائریکٹر جنرل اسٹاف ڈیوٹیز، کرنل ثمر راگھو، اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ سینٹر، کرنل فونگ تھی من نگوین (ویتنام) اور کرنل دلیہ اخمیتووا (قزاقستان) شامل ہوں گے۔
· سیشن- 5 قیام امن میں علاقائی تعاون کو فروغ دینا: عالم جنوب کے تناظر میں۔ اختتامی سیشن میں یو ایس جی کے ڈی پی او مسٹر جین پیئر لاکروکس، مسٹر شیرنگ ڈبلیو شیرپا، جوائنٹ سکریٹری (یو این پی) وزارت خارجہ، بریگیڈیئر جوائس سی سیتیانی (کینیا) اور محترمہ ایلیسی داؤ (فجی) شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس صنفی مساوات اور عالمی سلامتی اور امن کی کوششوں میں خواتین کے اہم رول کے تئیں ملک کی وابستگی پر زور دیتے ہوئے، جامع اور مؤثر امن کی کارروائیوں کو فروغ دینے میں بھارت کی قیادت کی تصدیق کرتی ہے۔ باہمی بات چیت اور قابل عمل حکمت عملیوں کے ذریعے، یہ کانفرنس خواتین قیام امن فوجیوں کے رول کے بارے میں سمجھ بوجھ میں اضافہ کرے گی اور مستقبل کے مشنوں میں ان کے مؤثر رول میں اضافہ کرے گی۔



*******
ش ح۔ش ب۔ ج ا
(U: 7508)
(Release ID: 2105832)
Visitor Counter : 14