نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

ریاستی سپورٹ مشن (ایس ایس ایم) کے تحت پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر پیش رفت کی تیز رفتار ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر قومی ورکشاپ اڈیشہ کے  بھونیشور میں منعقد ہوئی

Posted On: 20 FEB 2025 9:06PM by PIB Delhi

حکومت اڈیشہ اور تکنیکی شراکت داریو این ڈی پی کے اشتراک سے نیتی آیوگ کے زیر اہتمام اسٹیٹ سپورٹ مشن (ایس ایس ایم) کے تحت پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر پیش رفت کی تیز رفتار ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر قومی کانفرنس آج اڈیشہ کے  بھونیشور میں اختتام پذیر ہوئی۔

 کانفرنس میں25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کی مختلف وزارتوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں(یو این ڈی پی، جی آئی زیڈ، یو این-ہبیٹیٹ)،تعلیمی ادارے (این آئی پی ایف پی، آرآئی ایس)، اور سی ایس اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں (1) ایس ڈی جی لوکلائزیشن کو مضبوط بنانا،(2)ایس ڈی جی فائنانسنگ، اور (3) رضاکارانہ قومی جائزہ (وی این آر)2025 جیسے موضوعات پر تکنیکی سیشنز شامل تھے۔

ورک شاپ کے افتتاحی سیشن میں نیتی آیوگ کے  نائب چیئرمین جناب سمن کے  بیری، نیتی آیوگ کے سی ای او، جناب بی وی آر سبرامنیم اور حکومت اڈیشہ کے چیف سکریٹری جناب منوج آہوجا، دیگر سینئر افسران، یو این ڈی پی اور جی آئی زیڈ کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب  بیری نے اس خلا ءکو پر کرنے، حکمرانی  کو مضبوط بنانے اور پائیدار مالیات کو متحرک کرنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی، کثیر فریقی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا - اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔ نیتی آیوگ کے سی ای او نے ہندوستان کی تاریخی ایس ڈی جی کی پیش رفت پر روشنی ڈالی، غربت میں نمایاں کمی سے لے کر مؤثر لوکلائزیشن تک، اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اجتماعی اثرات کے لیے باریکی سے سیکھنے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ جناب منوج آہوجا، چیف سکریٹری، حکومت اڈیشہ، نے بھی ایس ڈی جی کی ترقی کے لیے اچھی حکمرانی  کی بنیاد کے طور پر درست ڈیٹا جمع کرنے اور تصور کی اہمیت کو دہرایا۔

ورکشاپ نے پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں ایس ڈی جی کوآرڈینیشن اینڈ ایکسلریشن سینٹرز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ یہ مراکز ایکسلریٹر پلانز تیار کرنے، اسکیموں کے ہم آہنگی کو یقینی بنانے، باخبر فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا سے استفادہ کرنے اورایس ڈی جی کے مالیاتی فرق کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ، وہ اسٹریٹجک پیغام رسانی پر زور دیتے ہیں جو مقامی سطح پر کلیدی اشاریوں کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ ورکشاپ باہمی تعاون پر مبنی پالیسی سازی اور متحرک ریاستی سطح کی مداخلتوں کے ذریعے ایجنڈا 2030 کے لیے ہندوستان کی وابستگی کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو تیز کرنے پر قومی کانفرنس، باہمی  وفاقیت کو فروغ دینے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان معلومات  اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے نیتی آیوگ کے بنیادی نقطہ نظر کا ا ایک اہم جزو ہے۔

 

********

ش ح۔ م ش ۔ج ا

 (U: 7411)


(Release ID: 2105203) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi