بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘عالمی سمندری استحکام کے لئے ہندوستان کا عزم  وکست بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہے’’: سربانند سونووال


مرکزی وزیر سربانند سونووال نے گرین شپنگ کانکلیو-2025 کا افتتاح کیا

سکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیوز نے عالمی جہاز رانی میں ہندوستان کے اسٹریٹجک کردار کو اجاگر کیا

Posted On: 20 FEB 2025 8:54PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ممبئی میں گرین شپنگ کانکلیو-2025 کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی سمندری استحکام اور بین الاقوامی تعاون کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفرنس میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سکریٹری جنرل، عزت مآب  آرسینیو ڈومنگیوز نے بھی شرکت کی- مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ان کے اس قدم کو سراہا اور اسے عالمی سمندری استحکام کے لیے ہندوستان اور آئی ایم او کی شراکت داری میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا، "ہندوستان ایک عالمی سمندری انقلاب کی قیادت کررہا ہے جو استحکام، اختراعات اور ماحولیاتی ذمہ داری کو ترجیح دیتا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت والی قیادت میں، ہم صرف تبدیلی کے ساتھ موافقت نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم اس کی قیادت بھی کررہے ہیں۔‘ہرت ساگر گرین پورٹ گائیڈلائنز‘، ‘گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام’ اور ‘نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن’ جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم اپنی بندرگاہوں اور جہاز رانی کی صنعت کو استحکام کے نقطۂ نظر سے تبدیل کررہے ہیں۔ حال ہی میں اعلان کردہ 25,000 کروڑروپےکے میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ کا مقصد سبز بنیادی ڈھانچے، متبادل ایندھن  اور بیڑے کی جدید کاری میں سرمایہ کاری کو راغب  کرنا  ہے،اس بات کو یقینی بناتے ہوئے  کہ بھارت کاربن اخراج کو کم کرنے میں ایک رہنما ہے۔ استحکام محض ایک ریگولیٹری ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ ایک معاشی موقع اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ جیسا کہ ہم اسٹریٹجک گرین کوریڈور بنا رہے ہیں اور آئی ایم اواور بمسٹک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو بڑھا رہے ہیں، دنیا کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے: ہندوستان ایک صاف ستھرا، سرسبز اور زیادہ مستحکم سمندری مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان نے وزیراعظم نریندر مودی کے وِکست بھارت کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی کرکے عالمی سمندری استحکام کا عہد کیا ہے۔

گرین شپنگ کانکلیو-2025 ہندوستان کی سبز سمندری منتقلی میں ایک اہم لمحہ ہے۔ کانکلیو پالیسی مکالموں، تکنیکی بات چیت، اور گول میز ملاقاتوں کے لیے ایک اعلیٰ اثر والے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس میں صنعت، حکومت اور تعلیمی اداروں کے شراکت داروں کے ساتھ  رابطے کے لیے اہم موقع ثابت ہوا۔ اہم مباحثوں میں، آئی ایم او سکریٹری جنرل نے قابل تجدید توانائی پر سی ای او گول میز میٹنگ کی صدارت کی، جس میں صاف ایندھن کی سرمایہ کاری اور گرین پورٹ انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 اور امرت کال  ویژن 2047 کے تحت ہندوستان کے پرجوش گرین شپنگ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے جناب  شانتنو ٹھاکر نے کہا، "ہندوستان صاف توانائی، پائیدار بندرگاہوں اور جدید جہاز سازی کے ذریعے سمندری شعبے کی سبز تبدیلی کی قیادت کر رہا ہے۔ جرات مندانہ پالیسیوں، عالمی تعاون اور متبادل ایندھن میں سرمایہ کاری کے ساتھ، ہم کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی سمت میں نئے معیارات قائم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، وزارت نے میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 اور امرت کال ویژن 2047 تیار کیا ہے، جو ہمارے بحری شعبے کو بااختیار بنانے اور اسے سرسبز، صاف اور پائیدار بننے کے قابل بنانے کے لیے ایک خاکہ ہے۔ ایک ساتھ مل کر، ہم ایک پائیدار، ماحول دوست سمندری مستقبل کی تشکیل کررہے ہیں۔"

توجہ کے اہم شعبوں میں نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے ذریعے صاف ایندھن جیسے گرین ہائیڈروجن، امونیا، حیاتیاتی ایندھن اور ایل این جی کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس نے گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام(جی ٹی ٹی پی) اور ہرت نوکااقدامات جیسے سرکاری پروگراموں کے ساتھ گرین شپس  پر بھی تبادلہ خیال کیا جو کم اخراج، ہائبرڈ اور مکمل طور پر برقی جہازوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کانفرنس نے ہانگ کانگ کنونشن کے معیارات پر عمل کرتے ہوئے النگ میں پائیدار شپ ری سائیکلنگ پروگرام جیسے پالیسی اقدامات کے ساتھ گرین پورٹس کو یکجا کرنے کے لیے ہندوستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

آئی ایم او کے سکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیوز نے عالمی جہاز رانی میں ہندوستان کے اسٹریٹجک کردار کو تسلیم کیا، اور پائیدار بحری ترقی، متبادل توانائی کے حل اور بین الاقوامی ریگولیٹری تعاون میں اس کی شراکت داری کو اجاگر کیا۔

اختتامی اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کی اور جناب راجیش کمار سنہا، ایڈیشنل سکریٹری، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ایک پائیدار بحری مستقبل کے لیے ہندوستان کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔ اپنے اختتامی کلمات میں، محترم، آرسینیو ڈومنگیوز نے صلاحیت سازی، مالیاتی میکانزم، اور تکنیکی تعاون کے ذریعے ہندوستان کی سمندری منتقلی کی حمایت کرنے کے لیےآئی ایم او کے عزم کا اعادہ کیا۔ گرین شپنگ کانکلیو-2025 اور آئی ایم او کے سکریٹری جنرل کے دورے نے پائیدار بحری طریقوں میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مزید تقویت بخشی۔ ان مصروفیات نے بھارت-آئی ایم او تعاون کو گہرا کیا ہے، جس سے کاربن کے اخراج میں کمی ، متبادل ایندھن، اور سمندری صنعت میں ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

گرین شپنگ کانکلیو-2025 کا اہتمام بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، جہازرانی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل، انسٹی ٹیوٹ آف میرین انجینئرز (انڈیا) نے کیا تھا۔ اس کانفرنس کا مقصد سمندری اختراع، ماحولیاتی پائیداری اور کاربن اخراج کو کم کرنے کی اجتماعی کوششوں کے عالمی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ریگولیٹری پیش رفت میں ہندوستان کی قیادت کو تشکیل دینے کے لیے اہم خیالات اور نقطہ نظر کو یکجا کرنا تھا۔

 

********

ش ح۔ م ش ۔ج ا

 (U: 7410)


(Release ID: 2105199) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi