پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل پردیش اور گوا کے دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (XVایف سی) کمیشن کی رقومات جاری کی گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 DEC 2024 5:00PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے دوران ہماچل پردیش میں دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (XV ایف سی) کی رقومات جاری کی ہیں، جس میں انٹائیڈ گرانٹس کی دوسری قسط 70.40 کروڑ روپے کے ساتھ ساتھ مالی سال25-2024کے لیے رکی ہوئی ان ڈائیڈ مالیاتی گرانٹس کی پہلی قسط  کی رقم 11.4716 کروڑ روپے شامل ہیں۔ یہ فنڈز تمام اہل 12 ضلع پنچایتوں، تمام اہل 81 بلاک پنچایتوں اور تمام اہل 3615 گرام پنچایتوں کے لیے ہیں۔ مالی سال 25-2024کے دوران XV ایف سی گرانٹس، گوا میں دیہی مقامی اداروں کے لیے، مالی سال 23-2022کی انٹائیڈ گرانٹس کی دوسری قسط بھی جاری کی گئی ہے جس کی رقم 9.69 کروڑ روپے ہے۔ یہ فنڈز ریاست کی تمام اہل 191 گرام پنچایتوں کے لیے ہیں۔

 

حکومت ہند نے پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ) کے ذریعے ریاستوں کو دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (XV ایف سی) گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے جو پھر وزارت خزانہ کے ذریعہ جاری کی جاتی ہیں۔ مختص کردہ  رقومات  کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں جاری کی جاتی  ہیں۔

 

انٹائیڈ گرانٹس کا استعمال پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز)/ دیہی  مقامی اداروں (آر ایل بیز) کے ذریعے محل وقوع کی مخصوص ضرورتوں کے لیے کیا جائے گا، آئین کے گیارہویں شق میں درج انتیس (29) مضامین کے تحت ہے، جوتنخواہوں اور دیگر  تنصیبات کے اخراجات کے علاوہ ہے۔ ٹائیڈ گرانٹس کا استعمال (اے) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کی دیکھ بھال کے لیے کیا جا سکتا ہے اور اس میں گھریلو فضلے کا انتظام اور تصفیہ، اور خاص طور پر انسانی اخراج اور فضلہ کیچڑ کا انتظام اور (بی) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ شامل ہونی چاہیے۔

***

ش ح۔ م ش ۔اش ق

 (U: 7375)


(ریلیز آئی ڈی: 2104927) وزیٹر کاؤنٹر : 47
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी