وزارات ثقافت
آثار قدیمہ کے زیر آب ونگ نے دوارکا میں تلاش کا کام شروع کیا
بھارتی آثار قدیمہ نے دوارکا میں پانی میں تلاش کے کام کا آغاز کیا
آثار قدیمہ کی تین خواتین اہلکاروں کے ساتھ، یہ شعبے میں خواتین کی طاقت کا ایک جامع اظہار ہے
Posted On:
18 FEB 2025 6:00PM by PIB Delhi
آثار قدیمہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پروفیسر آلوک ترپاٹھی کی قیادت میں بھارتی آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے پانچ ماہرین کی ایک ٹیم نے دوارکا کے ساحل پر پانی کے اندر تلاش کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ایچ کے نائک، ڈائریکٹر کھدائی اور تلاش، ڈاکٹر اپراجیتا شرما، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنگ ماہر آثار قدیمہ، محترمہ پونم وِند، اور راج کماری بربینا پر مشتمل ٹیم نے تلاش کے ابتدائی کام کے لیے دریائے گومتی کے قریب ایک علاقے کا انتخاب کیا ہے۔
اے ایس آئی میں پہلی بار، اس ٹیم میں آثار قدیمہ کی خواتین ماہرین کی ایک قابل ذکر تعداد شامل ہے اور تلاش کے زیر آب کام میں آثار قدیمہ کے ماہرین کی سب سے زیادہ تعداد میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔
یہ پانی کے اندر کی تلاش اے ایس آئی کے نئے سرے تشکیل دئے گئے آثار قدیمہ کے زیر آب ونگ (یو اے ڈبلیو) کا حصہ ہے، جسے حال ہی میں دوارکا اور بیٹ دوارکا (گجرات) میں ساحل کے نزدیک سروے اور چیزوں کا پتہ لگانے کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ یو اے ڈبلیو 1980 کی دہائی سے زیر آب آثار قدیمہ کی تحقیق میں سب سے آگے ہے۔ 2001 سے، یہ ونگ بنگارام جزیرہ (لکشدیپ)، مہابلی پورم (تمل ناڈو)، دوارکا (گجرات)، لوکتک جھیل (منی پور)، اور ایلیفنٹا جزیرہ (مہاراشٹر) جیسے مقامات پر تلاش کے کام انجام دے رہا ہے۔ یو اے ڈبلیو کے ماہرین آثار قدیمہ نے پانی کے اندر ثقافتی ورثے کے مطالعہ اور تحفظ کے لیے ہندوستانی بحریہ (آئی این) اور دیگر سرکاری تنظیموں کے ساتھ بھی اشتراک کیا ہے۔
اس سے قبل آثار قدیمہ کے زیر آب ونگ نے دوارکا میں 2005 سے 2007 تک سمندر کے کنارے اور ساحل پر کھدائی کی تھی۔ ساحلی علاقوں کی لہریں کم ہونے کے وقت جانچ کی گئی تھی، جہاں سے مجسمے اور پتھر کے لنگر دریافت ہوئے تھے۔ ان دریافتوں کی بنیاد پر پانی کے اندر کھدائی کی گئی۔
پانی کے اندر تلاش کا موجودہ کام ،ہندوستان کے زیر آب ثقافتی ورثے کے تحفظ کی خاطر اے ایس آئی کے مشن میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے ۔
********
U.No:7303
ش ح۔اع خ۔ق ر
(Release ID: 2104436)
Visitor Counter : 29