وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارم بین الاقوامی بحری بیڑے کے جائزہ 25 اور کثیر جہتی بحری مشق کوموڈو میں شرکت کے لیے انڈونیشیا پہنچے
Posted On:
16 FEB 2025 6:25PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارم آئی این ایس شاردل اور لانگ رینج میری ٹائم سرویلنس P8I طیارے 15 فروری سے 22 فروری 25 تک طے شدہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو (آئی ایف آر) 2025 میں حصہ لینے کے لیے بالی، انڈونیشیا میں ہیں۔ ایک باوقار کثیر ملکی بحری تقریب، آئی ایف آر کا جائزہ انڈونیشیا کے معزز صدر لیں گے اور مختلف ممالک کی بحری افواج اس میں شرکت کریں گی۔
اس پوری مدت کے دوران، ہندوستانی بحریہ بین الاقوامی میری ٹائم سیکورٹی سمپوزیم، اور ٹیکٹیکل فلور گیم سمیت مختلف اعلیٰ سطحی مصروفیات میں بھی حصہ لے گی۔ اس کے علاوہ عملہ کثیر جہتی سرگرمیوں جیسے کہ سٹی پریڈ، بیبی ٹرٹل ریلیز، کورل اور مینگرو پلانٹیشن اور ساحل سمندر کی صفائی میں شامل ہوگا جو ماحولیاتی تحفظ اور سمندری تعاون کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
آئی ایف آر 25 کے بعد، آئی این ایس شاردل اور P8I دونوں مشق کوموڈو میں حصہ لیں گے جو کہ ایک کثیر جہتی بحری مشق ہے جس کا مقصد میری ٹائم انٹرآپریبلٹی اور علاقائی سیکورٹی تعاون کو بڑھانا ہے۔
یہ تقریب جنوری 2025 میں انڈونیشیا میں مشق لا پیروس میں آئی این ایس ممبئی اور P8I طیاروں کی شرکت اور یوم جمہوریہ 2025 کی تقریبات کے مہمان خصوصی صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد کے حصے کے طور پر انڈونیشیا کی بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمائرل محمد علی کے ہندوستان دورے کے بعد ہوئی ہے۔
مشق میں ہندوستانی بحریہ کی باقاعدہ شرکت خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ایس اے جی اے آر) کو برقرار رکھنے کے لئے علاقائی بحریہ کے ساتھ مشغول ہونے کے ہندوستان کے عزم کی توثیق ہے۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 7212
(Release ID: 2103877)
Visitor Counter : 26