سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈاکٹر وریندر کمار نےڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے درمیان مختلف سٹارٹ اپس اور پرائیویٹ تنظیموں کے ساتھ متعدد معذوری والے شعبوں کے ساتھ 72 مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کی صدارت کی تاکہ دیویانگجنوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہو سکیں
ڈاکٹر وریندر کمار نے اظہار خیال کیا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانے اور روزگار فراہم کرنے کے لیے حکومت اور مختلف تنظیموں کے درمیان موثر تعاون بہت ضروری ہے
معذور افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، انہیں صرف مواقع کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں یہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے آج مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے: جناب بی ایل ورما
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2024 6:53PM by PIB Delhi
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کی سماجی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر معذور افراد کو بااختیار بنانے کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ کے تحت مختلف قومی اداروں اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز (سی آرسیز) نے نجی اداروں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ 72 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج نئی دہلی میں بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی۔ وزارت میں ریاستی وزیر جناب بی ایل۔ ورما نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

آج کے تکنیکی ترقی کے دور میں، نجی شعبے میں معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات اور جدید مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں۔ اپریل اور مئی 2024 میں، ڈیپارٹمنٹ نے چھ پرپل ٹاک سیشنز/ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ پرپل ٹاکس میں ہندوستانی اسٹارٹ اپس، کمپنیوں، تعلیمی اداروں، اور تنظیموں کے ساتھ مشغول ہونے پر توجہ مرکوز کی گئی جنہوں نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے اختراعی، ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات اور پروگرام تیار کیے ہیں۔ 100 سے زیادہ تنظیموں نے اس گفتگو میں حصہ لیا، اپنی مصنوعات، اختراعات، اور ٹیکنالوجیز جیسے کہ جسمانی معذوری، فکری معذوری، بصارت کی خرابی، سماعت کی خرابی، تعلیم اور مہارت کی نشوونما، اور معذور افراد کے لیے روزگار اور کاروبار جیسے شعبوں میں پیش کیں۔ اس کے نتیجے میں، قومی اداروں اور سی آر سیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان سٹارٹ اپس اور تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کریں تاکہ محکمے کے دائرہ کار کو وسعت دی جا سکے اور معذور افراد کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔


اس موقع پر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے معذور افراد کو سماجی، معاشی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے میں مسلسل اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خود کفیل ہندوستان کے وژن کے تحت، بہت سے ادارے ملک کے اندر کم قیمت پر کارآمد آلات تیار کر رہے ہیں تاکہ معذور افراد کی گزر بسرکو آسان بنایا جا سکے۔ حکومتی کوششوں کے علاوہ، مختلف سماجی تنظیموں کا تعاون معذور افراد کو بااختیار بنانے اور روزگار فراہم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ وہ ہمارے معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہیں اورانھیں ہماری مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس کوشش میں حکومت اور مختلف تنظیموں کے درمیان موثر تعاون بہت ضروری ہے۔ یہاں موجود تنظیموں نے معذوری کے شعبے میں جو کام کیا ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہماری حکومت اور محکمہ ہمیشہ سے ایسی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے جو مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں اور ایک جامع ماحول پیدا کرتی ہیں۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر جناب بی ایل۔ ورما نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ آج دستخط کیے گئے مفاہمت نامے معذور افراد کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد میں بے پناہ صلاحیتیں ہوتی ہیں، انہیں صرف مواقع کی ضرورت ہوتی ہے۔ کام کرنے کی ان کی ناقابل تسخیر خواہش عام لوگوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہے۔ مختلف تنظیموں کے ساتھ قومی اداروں اور سی آر سیزکے آج دستخط کیے گئے مفاہت نامے انہیں یہ پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

سکریٹری (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) جناب راجیش اگروال نے اظہار خیال کیا کہ معذور افراد کے تئیں معاشرے کے نقطہ نظر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اس تقریب میں موجود بہت سے نجی ادارے معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں جو کہ مثبت تبدیلی کی جانب ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت بہترین پالیسیاں بنا رہی ہے، وہیں پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مل کر کوششوں کو بڑھانے میں بھی مدد کر رہی ہے۔

مفاہمت نامے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی تخلیق کو فروغ دیں گے جس کا مقصد معذور افراد کے خاندانوں کو بااختیار بنانا، معذوری کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، پیر کی ہڈیوں کی خرابی کی روک تھام اور علاج کرنا، اورتربیت کاروں اور اساتذہ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ملک بھر سے مختلف کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس بشمول زوماٹو، آئی آئی ٹی مدراس، اینیبل انڈیا، نیو موشن،کیور انڈیا، آسام رائفلز، اور ریڈیو اڑان نے پروگرام میں حصہ لیا۔ تقریب میں وزارت کے اعلیٰ حکام، قومی اداروں کے ڈائریکٹرز اور شریک کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
******
ش ح ۔ ک ح۔ ع د
U-6646
(रिलीज़ आईडी: 2103066)
आगंतुक पटल : 41