محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کا رجحان      

Posted On: 22 JUL 2024 6:48PM by PIB Delhi

تازہ ترین دستیاب سالانہ پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)کی رپورٹ کے مطابق، 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے معمول کی حیثیت پر تخمینہ شدہ بے روزگاری کی شرح ( یو آر) بالترتیب 2020-21، 2021-22 ، اور 2022-23کے دوران 4.2 فیصد، 4.1 فیصد، اور 3.2 فیصد تھی۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح  میں گزشتہ چند برسوں  میں گراوٹ کا رجحان رہا ہے۔

 ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے 2022-23کے دوران معمول کی حیثیت میں تخمینی بے روزگاری کی شرح(یو آر) (فیصد میں) درج ذیل ہے:

 

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

یو آر

آندھرا پردیش

4.1

اروناچل پردیش

4.8

آسام

1.7

بہار

3.9

چھتیس گڑھ

2.4

دہلی

1.9

گوا

9.7

گجرات

1.7

ہریانہ

6.1

ہماچل پردیش

4.3

جھارکھنڈ

1.7

کرناٹک

2.4

کیرالہ

7.0

مدھیہ پردیش

1.6

مہاراشٹر

3.1

گجراتی

4.7

میگھالیہ

6.0

میزورم

2.2

ناگالینڈ

4.3

اوڈیشہ

3.9

پنجاب

6.1

راجستھان

4.4

سکم

2.2

تمل ناڈو

4.3

تلنگانہ

4.4

تریپورہ

1.4

اتراکھنڈ

4.5

اتر پردیش

2.4

مغربی بنگال

2.2

انڈمان و نیکوبار آئی لینڈ

9.7

چنڈی گڑھ

4.0

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

2.5

جموں و کشمیر

4.4

لداخ

6.1

لکشدیپ

11.1

پڈوچیری

5.6

آل انڈیا

3.2

 

ماخذ: پی ایل ایف ایس رپورٹ جون 2022-جولائی 2023

روزگار اور بے روزگاری سے متعلق اعداد و شمار 18-2017 سے وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کے ذریعہ کئے گئے متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کے ذریعے جمع کیے جاتے ہیں۔ سروے کی مدت ہر سال جولائی سے جون تک ہوتی ہے۔

 محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت، محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

************

ش ح ۔   ش ت  ۔  م  ص

 (U :6674   )


(Release ID: 2103065) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi