ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیاتی کلیئرنس کے زیر التواء پروجیکٹ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 JUL 2024 3:56PM by PIB Delhi
ترمیم شدہ ماحولیاتی اثرات کی تشخیص (ای آئی اے)کے نوٹیفکیشن، 2006 میں درج دفعات کے مطابق ، پروجیکٹ کے زمرے کے لحاظ سے مرکزی سطح پر ایکسپرٹ اپریزل کمیٹی (ای اے سی) یا ریاستی سطح پر اسٹیٹ لیول ایکسپرٹ اپریزل کمیٹی (سی ای اے سی) کی طرف سے تجاویز کی جانچ اور سفارش کی جاتی ہے۔ مذکورہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر، وزارت یا ریاستی ماحولیاتی اثرت کی تشخیص کی اتھاریٹی (سی ای آئی اے اے) کی طرف سے منصوبوں پر مزید غور کیا جاتا ہے، خواہ وہ ماحولیاتی کلیئرنس (ای سی) کی منظوری کے لیے یا کسی اور صورت میں۔ مکمل درخواست کی وصولی کی تاریخ سے کل 105 دن، ای آئی اے نوٹیفکیشن، 2006 کی دفعات کے تحت متعین کیے گئے ہیں، جیسا کہ درخواست گزار کو ای سی کی تجویز پر فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ترمیم کی گئی ہے۔
فاریسٹ کلیئرنس (ایف سی) کے حوالے سے، جنگلات کی زمین کو غیر جنگلاتی مقصد کے لیے موڑنے کی تجاویز پر جنگل (تحفظ اور فروغ) ایکٹ ، 1980 کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے، جو ایک مسلسل عمل ہے۔ مختلف غیر جنگلاتی مقاصد کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی مرکزی حکومت کی طرف سے ان کی مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہر معاملہ پر الگ الگ فیصلہ لیا جاتا ہے۔ اگر تجویز نامکمل پائی جاتی ہے، تو اسے واپس کر دیا جاتا ہے اور متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے سے ضروری تفصیلات طلب کی جاتی ہیں۔ ایک تجویز میں شامل جنگلاتی اراضی کے رقبے کی بنیاد پر، 'اصولی' منظوری پر فیصلہ پہنچانے کے لیے جنگل (تحفظ اور فروغ) قوانین، 2023 کے تحت کم از کم 85 کام کے دنوں اور زیادہ سے زیادہ 160 کام کے دنوں کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔ پرویشس پورٹل پر تجاویز سے متعلق آن لائن کارروائی کی جاتی ہے اور ہر تجویز کی حیثیت عوامی ڈومین میں دستیاب ہے۔
پرویش پورٹل پر دستیاب معلومات کے مطابق، مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کی کوئی آبپاشی اسکیم/پروجیکٹ مرکزی حکومت میں ماحولیاتی کلیئرنس کے لیے زیر غور نہیں ہے۔ تاہم، مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے تین (03 نمبر) آبپاشی پروجیکٹ یعنی (i) ضلع چندر پور میں اسولامیندھا تجدید کاری پروجیکٹ (رقبہ 315.74 ہیکٹر)، (ii) ضلع رائے گڑھ میں سمبر کنڈ میڈیم پروجیکٹ (رقبہ 263.540 ہیکٹر)، (iii) بند پائپ لائن بچھانا ضلع بھنڈارا میں سورنا میڈیم پروجیکٹ کی فیڈر کینال (رقبہ 0.783 ہیکٹر) جنگل کی زمین کو موڑنے کے لیے پرویش پورٹل پر جمع کرایا گیا ہے۔
یہ اطلاع ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن س (
6632
(ریلیز آئی ڈی: 2103039)
وزیٹر کاؤنٹر : 33