ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیاتی حساس خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی
Posted On:
22 JUL 2024 4:01PM by PIB Delhi
محفوظ علاقوں کے ارد گرد ماحولیاتی حساس زون یعنی نیشنل پارک اور وائلڈ لائف سینکچوری کو ریاستی حکومتوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے 09 فروری2012 کو جاری کردہ 'ماحولیاتی حساس زون (ای ایس زیڈ) کے اعلان کے رہنما خطوط کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔ ای ایس زیڈ کا اعلان کرنے کا مقصد مخصوص ماحولیاتی نظام کے لیے کسی قسم کا "شاک ابزربر" بنانا ہے، جیسے کہ محفوظ علاقے یا دیگر قدرتی مقامات اور اس کا مقصد زیادہ تحفظ والے علاقوں سے کم تحفظ والے علاقوں میں منتقلی کے زون کے طور پر کام کرنا ہے۔ ای ایس زیڈ ممنوعہ نوعیت کے بجائے ریگولیٹری نوعیت کے ہوتے ہیں، جب تک یا بصورت دیگر نوٹیفکیشن میں اس کی وضاحت نہ کی گئی ہو جیسا کہ ضرورت ہو۔ ماحولیاتی حساس زون کا اعلان ای ایس زیڈ کے اندر رہائش پذیر مقامی کمیونٹی کے پیشہ بشمول زرعی سرگرمیاں، گھر کی تعمیرات وغیرہ پر کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
ای ایس زیڈ نوٹیفکیشن کی اشاعت کے دو سالوں کے اندر متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ زونل ماسٹر پلان کی تیاری کا حکم دیتا ہے۔ یہ منصوبہ ماحولیاتی حساس زون (ای ایس زیڈ) کے اندر ترقی کو منظم کرنے اور نوٹیفکیشن کی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ مزید برآں، زونل ماسٹر پلان میں سیاحت کے ماسٹر پلان اور ورثے کے مقامات کو شامل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جس میں ای ایس زیڈ کے اندر واقع انسانی ساختہ یا قدرتی ڈھانچے کی فہرست دی گئی ہے، تحفظ اور پائیدار ترقی کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے مقامی برادریوں کے معاش کی حفاظت کے لیے پائیدار طریقے سے سیاحتی سرگرمیوں کو آسان بنانا ہے۔
یہ اطلاع ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن س (
6636
(Release ID: 2103036)
Visitor Counter : 24