وزارات ثقافت
ہیریٹیج اسکیم اپنائیں
Posted On:
13 FEB 2025 5:27PM by PIB Delhi
ایڈاپٹ اے ہیریٹیج 2.0 پروگرام (وراثت کو اپنائیں 2.0 پروگرام) ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد نجی اور عوامی شعبے کی کمپنیوں، این جی اوز، ٹرسٹوں، سوسائٹیز وغیرہ کو شامل کرنا ہے تاکہ وہ محفوظ یادگاروں پر معیاری سہولتیں فراہم کریں، تاکہ زائرین کا تجربہ بہتر ہو اور یادگاریں زائرین کے لیے مزید دوستانہ بن سکیں، یہ تمام کام ان کے اپنے فنڈز سے کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے ان اداروں کے لیے اس مقصد کے لیے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے جاتے۔
سہولتیں فراہم کرنے کا کام شراکت دار ادارے صرف "آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)" کی منظوری اور اس کی نگرانی میں انجام دیتے ہیں تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایڈاپٹ اے ہیریٹیج 2.0 پروگرام "وراثت کو اپنائیں 2.0 پروگرام" کے تحت اپنانے کے لیے دستیاب یادگاروں کی فہرست ایک خصوصی پورٹل پر دکھائی جاتی ہے، جہاں دلچسپی رکھنے والے ادارے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
پروگرام میں ایک ایسا انتظام ہے جس کے تحت دلچسپی رکھنے والے اداروں سے موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ "منظوری اور عمل درآمد کمیٹی" کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ کام کا نفاذ صرف اسی وقت کیا جاتا ہے جب اس کمیٹی سے منظوری حاصل ہو، اور یہ کام "آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)" کی قریب نگرانی میں مکمل کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، اس پروگرام کے تحت، تمام نیم تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک مخصوص اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاتی ہے، جسے صرف اپنائی گئی یادگار کے تحفظ، ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ شراکت دار اداروں کو ہر چھ ماہ بعد اس کے لیے مکمل آڈٹ شدہ اکاؤنٹس پیش کرنے ہوں گے۔ ایڈاپٹ اے ہیریٹیج 2.0 پروگرام"وراثت کو اپنائیں 2.0 پروگرام" میں ریاستی آرکیالوجی محکموں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ثقافت و سیاحت کے وزیر جناب گجنندر سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں دی۔
****
UR-6584
(ش ح۔ اس ک۔ج )
(Release ID: 2102863)
Visitor Counter : 24