وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فلیگ شپ سالانہ دفاعی اختراعی تقریب، منتھن ، ایرو انڈیا 2025 میں منعقد کی گئی

Posted On: 12 FEB 2025 7:13PM by PIB Delhi

منتھن 2025، فلیگ شپ سالانہ دفاعی اختراعی تقریب، ایرو انڈیا 2025 کے ایک حصے کے طور پر 12 فروری 2025 کو بنگلورو میں منعقد کی گئی۔ اس کا اہتمام اختراع برائے دفاعی عمدگی– دفاعی اختراعی تنظیم (آئی ڈی ای ایکس- ڈی آئی او)کے زیر اہتمام دفاعی پیداوار کے محکمے کے تحت کیا گیا، اس تقریب میں اختراکار، صنعتی قائدین، ماہرین تعلیم، انکیوبیٹرس، سرمایہ کار حضرات، مفکر قائدین، اور سینئر سرکاری افسران سمیت دفاعی اختراعی ایکو نظام کے متعلقہ فریق ایک اسٹیج پر اکٹھاہوئے۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار کی زیر صدارت ایک گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ انہوں نے دفاع میں تزویراتی فائدہ حاصل کرنے کے لیے مستقبل کی تکنالوجیوں کو اپنانے کے ذریعے ہندوستان کی جنگی تیاری کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دفاعی حکمت عملی میں جدید ترین ایجادات کو شامل کر کے، ملک اپنی مسلح افواج کو جدید بنا سکتا ہے، مستقبل کے جنگی منظرناموں کے لیے اپنی تیاری کو مضبوط بنا سکتا ہے، اور ممکنہ مخالفین پر تکنیکی برتری برقرار رکھ سکتا ہے۔

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری، اِن اسپیس کے چیئرمین، ایکسیلر وینچرس، ایس کے ای جی ای این مینجمنٹ کے مشیران، ڈیپی ایس یو اداروں کے سی ایم ڈی حضرات، بھارت فورج ڈفینس اینڈ ایرو اسپیس کے سی ای او اور صدر، سوسائٹی آف انڈین ڈفینس مینوفیکچررس، آئیڈیا فورج، ساگر ڈفینس، نیو اسپیس ریسرچ اینڈ ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور آئی ئی ٹی اور آئی آئی ایم اداروں سمیت اہم انکیوبیٹرس  نے اس گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں دفاعی اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای اداروں کی حمایت، اختراعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دفاعی ماحولیاتی نظام کے اندر اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور مواقع پر غور کیا گیا۔ یہ خاص طور پر متعلقہ تھا کیونکہ آئی ڈی ای ایکس – ڈی آئی او نے دفاعی جدت طرازی کو تیز کرنے اور اختراع کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے سرکردہ سرمایہ کاروں اور بینکوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

منتھن 2025 آئی ڈی ای ایکس کے پیمانے اور رفتار کے ثبوت کے طور پر کھڑا تھا، جس میں دفاعی اختراع میں تیز رفتار پیشرفت اور ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو تبدیل کرنے میں اسٹارٹ اپس کے اہم کردار کو ظاہر کیا گیا تھا۔ اس نے وزارت دفاع کے خود انحصاری مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ 2047 تک ملک وکست بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6527


(Release ID: 2102481) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi