کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی  وزارت نے کوئلہ گیس کاری  کے لیے مالیاتی ترغیبی اسکیم کے دوسرے  زمرے کے تحت منتخب درخواست گزاروں کو لیٹرز آف ایوارڈ جاری کئے

Posted On: 12 FEB 2025 12:58PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے  8,500 کروڑ روپے  کی کوئلہ  گیس  کاری ترغیبی  اسکیم کے دوسرے زمرے کے تحت منتخب درخواست دہندگان کو لیٹرز آف ایوارڈ(ایل ایو اے ایس)جاری کرنے کے ساتھ بھارت  کے حوصلہ مندانہ کوئلہ گیس کاری  اقدام میں ایک اہم پیش رفت کی ہے۔

ایل او اے ایز کو کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب وکرم دیو دت نے ،ایڈیشنل سکریٹری محترمہ وسمیتا تیج، اور او ایس ڈی (تکنیکی) جناب آشیش کمار اور ڈائریکٹر (تکنیکی ) جناب بی کے ٹھاکر، وزارت کوئلہ کی موجودگی میں پیش کیا۔

 اسکیم کے تحت ایوارڈ حاصل کرنے والے:

 دوسرا  زمرہ: پرائیویٹ سیکٹر/سرکاری پی ایس یوز (فی پروجیکٹ 1,000 کروڑ روپے مختص کرنے کے لیےیا کیپیکس کا 15فیصد، جو بھی کم ہو)

  • جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ: انگول، اوڈیشہ میں ایم ایم ٹی پی اے 2  کوئلہ گیس  کاری  پروجیکٹ کو 569.05 کروڑ روپے مالیاتی ترغیبات سے نوازا گیا ہے۔ 3,793 کروڑ روپے  کا یہ پروجیکٹ کوئلے کی گیس  کاری  کے ذریعے کوئلے کو ڈائریکٹ ریڈیوسڈ  آئرن(ڈی آر آئی) میں تبدیل کرے گا جبکہ ایک کاربن کیپچر اور یوٹیلائزیشن پلانٹ بھی قائم کرے گا جو قیمتی مصنوعات میں تبدیل کرنے کے لیے سی او 2 کے ٹی پی ڈی 30 کو حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

A group of people standing in a room

  • نیو ایرا کلین ٹیک سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ: بھدراوتی، چندر پور، مہاراشٹر میں نیو ایرا کلین ٹیک کے کوئلہ گیس کاری  پروجیکٹ کے لیے 1,000 کروڑ روپے کی مالی ترغیب دی گئی ہے۔  6,976 کروڑ روپے  کی کل لاگت کے ساتھ، اس کا مقصد ایم ایم ٹی پی اے  0.33 امونیم نائٹریٹ اور ایم ایم ٹی پی اے  0.1  ائیڈروجن پیدا کرنا ہے۔ مزید برآں، پروجیکٹ کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن، اور اسٹوریج(سی سی یو  ایس) ٹیکنالوجی کو نافذ کرے گا، جہاں  کیپچیر ڈ  سی او 2 کو میتھانول کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مجوزہ سی او 2  سے میتھانول پلانٹ کی گنجائش 3000 ٹی پی ڈی ( 1.0 ایم ایم ٹی پی اے) ہوگی۔

A group of people standing in a roomAI-generated content may be incorrect.

  • گریٹا انرجی لمیٹڈ: گریٹا انرجی لمیٹڈ کو ایم آئی ڈی سی بھدراوتی، چندر پور، مہاراشٹر میں اس کے کوئلہ گیس  کاری  پروجیکٹ کے لیے 414.01 کروڑ روپے کی مالی ترغیب دی گئی ہے۔ 2,763 کروڑ  روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ، اس پروجیکٹ کا مقصد 0.5 ایم ٹی پی اے ڈائریکٹ ریڈیوسڈ  آئرن(ڈی آر آئی) پیدا کرنا ہے۔

A group of people standing in front of a podium

کوئلہ گیس کاری   ترغیبی  اسکیم 2030 تک 100 ملین ٹن کوئلہ گیس کاری  تک پہنچنے کے بھارت  کے حوصلہ مندانہ ہدف میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس   اقدام کو کوئلہ گیس کاری  میں تکنیکی ترقی کو تیز کرنے، کاربن کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کرنے، توانائی کے تحفظ کو تقویت دینے، اور زیادہ پائیدار توانائی کی بنیاد بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا ۔رض

U-6487


(Release ID: 2102199) Visitor Counter : 43
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil