زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں کو  نقلی بیج، کیڑے مار ادویات اور کھادوں کی فراہمی

Posted On: 11 FEB 2025 5:27PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نقلی بیجوں، کیڑے مار ادویات اور کھادوں کی دھوکہ دہی کو روکنے اور کسانوں کو معیاری اشیا ءکی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے،  بیج  قانون، 1966،  بیج ضوابط، 1968،  بیج (کنٹرول)  احکام، 1983، ضروری اشیاء سے متعلق قوانین، 1955، کیڑے مار ادویات سے متعلق قانون ،1964،کیڑے مار ادویات کے ضوابط ،1971 کھاد (کنٹرول)  احکام، 1985 وغیرہ میں مختلف دفعات موجود ہیں۔

متعلقہ ریاستی زراعت کے محکمے اپنی اپنی ریاستوں میں بیجوں، کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے انسپکٹرز کا تقرر کرتے ہیں۔ اگر بیجوں، کھادوں اور کیڑے مار ادویات کا کوئی نمونہ نقلی اور/یا  معیار کے لحاظ سے کم پایا جاتا ہے، تو  قوانین اور ضوابط کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔24-2023 کے دوران بیجوں، کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے سلسلے میں انسپکٹر کے ذریعے لیے گئے نمونوں اور (پورے ملک میں) خراب نمونوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

  1. سال 24-2023کے دوران 133,588 بیجوں کے نمونے لیے گئے جن میں سے 3,630 نمونے ناقص پائے گئے۔
  2. سال24-2023 کے دوران کھاد کے 1,81,153 نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 8,988 نمونے معیار  پر کھرے نہیں اترے۔
  • iii. کیڑے مار ادویات کے 80,789 نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 2,222 نقلی پائے گئے۔

********

ش ح۔ م ش۔ش ب ن

 (U: 6488)


(Release ID: 2102194) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi