دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرت سروور اسکیم

Posted On: 11 FEB 2025 5:45PM by PIB Delhi

اپریل 2022 میں مشن امرت سروور کی شروعات کی گئی تھی جس کا مقصد ہر ضلع میں 75 امرت سروور (تالابوں) کی تعمیر کرنا یا ان کی بحالی کرنا ہے۔ اس پہل سے ملک بھر میں کل 50,000 سروور بنیں گے۔ اس اقدام سے پانی کی کمی کے نازک مسئلے کو حل کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جنوری 2025 تک، 68,000 سروور مکمل ہو چکے ہیں، جس سے مختلف علاقوں میں سطح اور زمینی پانی کی دستیابی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان سرووروں نے نہ صرف پانی کی فوری ضروریات کو پورا کیا ہے بلکہ پانی کے پائیدار ذرائع بھی قائم کیے ہیں، جو طویل مدتی ماحولیاتی پائیداری اور سماجی بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی علامت ہیں۔

مشن امرت سروور کے مرحلہ II میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں کمیونٹی کی شرکت (جن بھاگیداری) اس کے مرکز میں ہے، اور اس کا مقصد آب و ہوا کی لچک کو مضبوط بنانا، ماحولیاتی توازن کو فروغ دینا، اور آنے والی نسلوں کے لیے دیرپا فوائد فراہم کرنا ہے۔

مختلف جاری اسکیموں جیسے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس)، 15ویں مالیاتی کمیشن کے گرانٹ، پردھان منتری کرشی سوچی یوجنا کی ذیلی اسکیموں جیسے کہ ریاستوں اور اضلاع کے ذریعے مشن امرت سروور کے کاموں کو شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کام کے لیے عوامی تعاون جیسے کراؤڈ فنڈنگ ​​اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی بھی اجازت ہے۔

دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 6462


(Release ID: 2102072) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi