وزارت دفاع
وزیر دفاع کی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں طویل عرصے تک سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، انہیں ہندوستان میں مستحکم پالیسی ماحول کی یقین دہانی کرائی
پرائیویٹ سیکٹر کے قائدانہ کردار پر حکومت کی تمام سطحوں پر اتفاق رائے: بنگلورو میں عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس میں جناب راج ناتھ سنگھ
Posted On:
11 FEB 2025 5:55PM by PIB Delhi
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے عالمی سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہندوستانی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں طویل عرصے تک کام کریں۔ آج بنگلورو میں حکومت کرناٹک کے ذریعہ منعقدہ عالمی سرمایہ کاروں کی میٹنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سرمایہ کار ہندوستان کی زبردست طاقتوں جیسے سیاسی استحکام، اس کے پیش کردہ وسیع مارکیٹنگ کی صلاحیت اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ایک ماحولیاتی نظام سے فائدہ اٹھائیں جو بے یقینی اور انتشار سے پاک ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ ہندوستان کی بے پناہ سرمایہ کاری کی صلاحیت نے مسلسل کامیابی، دیرپا اثرات اور پائیدار ترقی دیکھی ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی آئینی اقدار مختلف نظریات کو قبول کرنے کی اس کی بھرپور تاریخ میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور اس کی مثال مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان قریبی تال میل سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فعال طور پر کام کیا ہے، جس میں ریڈ ٹیپ ازم، جن کا سرمایہ کاروں کو پہلے سامنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد کلیئرنس حاصل کرنے کے بوجھل عمل کو سنگل ونڈو سسٹم میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے لئے تیز تر اور پریشانی سے پاک تجربہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مارکیٹ کی مضبوط مانگ کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کئی حالیہ اقتصادی فیصلوں سے طلب کے ماحول کو مزید تقویت دینے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت نے اس سال کے بجٹ کے اعلان میں بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس میں کٹوتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس میں یہ اہم ریلیف عوام کی قابل استعمال آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا، جس سے سرمایہ کار فرموں کے لئے مضبوط کاروباری ترقی ہوگی۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ان کاروباریوں کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کیا جنہوں نے تشویش ظاہر کی کہ وہ آج ایک امید افزا شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، جو بعد میں غیر متوقع پالیسی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے ان کے منصوبوں اور منافع میں خلل پڑ سکتا ہے۔ اس طرح کے شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں حکمرانی کی تمام سطحوں پر ایک وسیع اتفاق رائے ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کو مارکیٹ کی قیادت والی معیشت کے ذریعے چلایا جانا چاہیے، جس میں نجی شعبے کا اہم کردار ہو۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ مشترکہ عزم ایک مستحکم اور پیش قیاسی پالیسی ماحول فراہم کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کاروبار پالیسی کے تسلسل کے اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔آج، سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرخ ٹیپ ازم کا سامنا نہیں ہے۔ اس کے بجائے، ہم ان کے لیےسرخ قالین بچھاتے ہیں۔ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اس قسم کی سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہمارے سرمایہ کاروں کے لیے غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کرناٹک میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ کوآپریٹو فیڈرلزم کے دور میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں ملک کی معیشت کی تشکیل کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ بنگلورو کو آئی ٹی اور سافٹ ویئر جیسی مختلف صنعتوں کے لیے ایک کلیدی مرکز کے طور پر بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ شہر اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لیے بھی ابھرتا ہوا مرکز ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ لمحہ اور بہترین وقت ہے-وزیر دفاع نے سرمایہ کاروں کے سامنے بے مثال مواقع کو نوٹ کیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ان سرمایہ کاروں کے تعاون کی ستائش کی جنہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی کو تشکیل دینے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 تک وکست بھارت بننے کے قومی مقصد کے لیے اور بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مل کر اس مقصد کو حاصل کیا جائے گا۔
اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب سدارمیا، مرکزی وزیر برائے امور صارفین جناب پرہلاد جوشی، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ڈی کے شیوکمار، ریاستی حکومت کے وزراء اور صنعت کے نمائندے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
*******
ش ح- ظ ا- ن م
UR No.6438
(Release ID: 2101901)
Visitor Counter : 31