بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ساگر مالا کے تحت اعلی ترجیحی منصوبے
Posted On:
11 FEB 2025 4:09PM by PIB Delhi
ساگر مالا پروگرام بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد بھارت کی 7500 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی، 14500 کلومیٹر ممکنہ طور پر بحری آبی گزرگاہوں اور اہم بین الاقوامی سمندری تجارتی راستوں پر اسٹریٹجک لوکیشن کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں بندرگاہوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ساگر مالا پروگرام کے ایک حصے کے طور پر تقریباً 5.5 لاکھ کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے تقریبا 839 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان پروجیکٹوں کو مرکزی وزارتوں، آئی ڈبلیو اے آئی، بھارتی ریلوے، این ایچ اے آئی، ریاستی حکومت اور بڑی بندرگاہوں وغیرہ کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے۔ اب تک 272 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں، جن میں تقریبا 1.41 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے وزارت باقاعدگی سے ریاستی میری ٹائم بورڈوں (ایس ایم بیز)/ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ / سینٹرل لائن وزارتوں کے ساتھ گفت و شنید کرتی ہے تاکہ ان کے خدشات کو سمجھنے اور بھارت سرکار سے متعلق مسائل کو بروقت حل کرنے میں مدد کے لیے پروجیکٹ پر مبنی اور ریاستی سطح کی میٹنگوں کا انعقاد کیا جاسکے۔ وزارت وقتاً فوقتاً میری ٹائم اسٹیٹس ڈیولپمنٹ کونسل (ایم ایس ڈی سی) کے اجلاس منعقد کرتی ہے اور ساحلی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ساگر مالا پروجیکٹوں کے تیزی سے نفاذ کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ریاستی ساگر مالا کمیٹی کے اجلاس منعقد کریں۔ اب تک ایم ایس ڈی سی کی ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ بیس میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ساگر مالا فریم ورک کے اوپری حصے میں ایک قومی ساگر مالا اپیکس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مجموعی پالیسی رہنمائی اور اعلیٰ سطحی کوآرڈینیشن اور منصوبہ بندی اور منصوبوں پر عمل آوری کے پہلو کا جائزہ لے گی۔
ساگر مالا پروگرام کا بنیادی فوکس اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے، جس کی بالواسطہ اسٹریٹجک اہمیت ہے۔ بھارتی بندرگاہوں کو جدید بنانے اور توسیع دے کر بھارت خلیج بنگال، بحیرہ عرب اور بحر ہند کے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بھارت کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر سمندری تجارت کو فروغ دینا ہے ، ایک عالمی سمندری مرکز کے طور پر اس کی حیثیت کو بہتر بنانا ہے ، جو براہ راست پڑوسی ممالک کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے۔
یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں دی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 6444
(Release ID: 2101893)
Visitor Counter : 51