وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او کی جانب سے ایرو انڈیا 2025 میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سسٹمز، ورکنگ ماڈلز اور اختراعات کی نمائش
ہندوستان کے پہلے 5.5 جنرل اسٹیلتھ ایئرکرافٹ ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ایئر کرافٹ (اے ایم سی اے) کےمکمل ماڈل کی نمائش
صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے، دفاع میں خود انحصاری کو فروغ دینے اور دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ’وکست بھارت کی طرف ڈی آر ڈی او کی صنعت کی ہم آہنگی: میک ان انڈیا – میک فار ورلڈ‘ پر سیمینار
Posted On:
11 FEB 2025 10:47AM by PIB Delhi
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) ملک میں دفاعی آر اینڈ ڈی ماحولیاتی نظام کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو مربوط کرنے کی کوشش کے ساتھ، 10سے14 فروری، 2025 کے دوران ایرو انڈیا کے 15ویں ایڈیشن میں ایئر فورس اسٹیشن یلہنکا، بنگلورو میں شرکت کر رہا ہے۔ اس میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سسٹمز، ورکنگ ماڈلز اور تمام فارمیٹس میں اختراعات شامل ہوں گی، یعنی انڈور پویلین، آؤٹ ڈور ڈسپلے، انڈیا پویلین اور فلائنگ ڈسپلے۔
ڈی آر ڈی او پہلی بار انڈیا پویلین میں جدید خصوصیات سے لیس ہندوستان کے پہلے 5.5 جنرل اسٹیلتھ ایئر کرافٹ ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ایئر کرافٹ (اے ایم سی اے) کے مکمل ماڈل کی نمائش کر رہا ہے۔ ایرو انڈیا 2025 میں یہ پویلین اپنے میک اِن انڈیا پہل کے لیے ہندوستان کی وابستگی کو ظاہر کرے گا جس میں مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجیز کو عالمی سطح کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ پویلین ہندوستان کی نجی صنعتوں، دفاعی پی ایس یو ایس، اسٹارٹ اپس، اور ڈی آر ڈی او کی مشترکہ قوت کی مثال پیش کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، اس پویلین کے زائرین 16 دیگر ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ مصنوعات اور ٹکنالوجیوں کے تعلق سےمعلومات حاصل کریں گے جن کی نمائش کی جارہی ہے،جیسے کہ ٹوئن انجن ڈیک بیسڈ فائٹر (ٹی ای ڈی بی ایف)؛ایم کے-2 ایس سی اے ماڈل؛ ایئر ڈراپ ایبل کنٹینر (اے ڈی سی) 150 اعلی درجے کی ہلکے وزن ٹارپیڈو؛ کاویری ڈیریویٹ ایرو انجن بغیر آفٹر برنر کے، نیول اینٹی شپ میزائل - میڈیم رینج اور دیگر مختلف میزائل۔
ایرو انڈیا کے ہال-ڈی میں ڈی آر ڈی او کے انڈور پویلین کو احتیاط سے 9 تھیمز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں دفاعی اختراع کے بنیادی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تھیمز یہ ہیں: 'ایئر بورن سرویلنس سلوشنز'، 'نیول وارفیئر'، 'نیکسٹ جنریشن میزائل سسٹمز'، 'سپریمیسی ان دی اسکائیز – اے ڈی ایس۔ 5ویں جنریشن لیپ، ان مینڈ ایریل سسٹم، رڈار اسکیپ: میپنگ دی ان ویزیبل، میری ٹائم سینٹی نل: سلامتی اور نگرانی کا نیا باب، فائٹر لڑاکا تیاروں کے لئے سینسر سوٹ 'رکشک'۔ پویلین میں 330 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے جن کی 14 ٹیکنالوجی زونز میں درجہ بندی کی گئی ہے۔ یہ کلیدی دفاعی شعبوں کی گہرائی سے تلاش فراہم کرے گا، یعنی ایڈوانسڈ میٹریلز اور کمپوزائٹس؛ نگرانی اور جاسوسی ٹیکنالوجی؛ اینٹینا اور مائکروویو ٹیکنالوجی؛ سولجر سپورٹ سسٹم؛ جنگی ہوائی جہاز ٹیکنالوجی؛ کارپوریٹ ڈائریکٹوریٹ؛ مائیکرو الیکٹرانک ڈیوائسز، کمپیوٹیشنل سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی؛ زمینی نظام اور جنگی سامان؛ میزائل ٹیکنالوجی؛ اگلی نسل کی جنگی گاڑیاں اور ٹیکٹیکل موبلٹی؛ فوٹوونکس، لیزر اور کوانٹم ٹیکنالوجی؛ الیکٹرانک جنگ اور مواصلات؛ نقلی اور تربیتی ٹیکنالوجی؛ اور ایرو پروپلشن ٹیکنالوجی۔ انڈور پویلین میں ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت تیار کردہ مصنوعات کی نمائش بھی کی جا رہی ہے جو ڈی آر ڈی او کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔
ڈی آر ڈی او پویلین کا بیرونی حصہ کیو آر ایس اے ایم موبائل لانچر وہیکل، آکاش این جی لانچر کے پورے پیمانے پر ماڈل کو نمایاں کرنے والی جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے حقیقی دنیا کے اطلاق کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں آرچر (یو اے وی 1:1 رستم۔1); ایئر ڈراپ ایبل سروائیول اینڈ ریسکیو کٹ (ایس اے آر کے)؛ ایئر کریو (ای ای پی ایس اے) کے لیے ایمرجنسی فرار پیراشوٹ سسٹم؛ ملٹری کامبیٹ پیراشوٹ سسٹم (ایم سی پی ایس)؛ گاڑی میں نصب جیمر؛ اینٹی (یو اے وی جے اے یو) پروجیکٹ دھرا شکتی، اور وی ایچ ایف رڈار شامل ہیں۔ ایرو شو میں ڈی آر ڈی او کی شرکت کی اہم جھلکیوں میں سے ایک ڈورنیئر طیارے کی مڈ لائف اپ گریڈیشن کا مظاہرہ ہے۔ اپ گریڈ شدہ ڈورنیئر بہتر ہوابازی، بہتر ایندھن کی کارکردگی، جدید ریڈار سسٹم، بہتر تدبیر، مربوط نگرانی کے نظام، اور بہتر الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کی نمائش کر رہا ہے، جس سے ہندوستانی فضائیہ کے قابل اعتماد اثاثے کے طور پر اس کی کارکردگی کو تقویت ملتی ہے۔
ڈی آر ڈی او 11 فروری 2025 کو ہال نمبر 2 میں 'ڈی آر ڈی او کی صنعت کی ہم آہنگی وکست بھارت کی طرف: میک ان انڈیا – میک فار ورلڈ' کے موضوع کے ساتھ ایک سیمینار منعقد کرے گا۔ اکیڈمیا، انڈین پرائیویٹ انڈسٹری، اسٹارٹ اپس،پی ایس یو ایس اور ڈی آر ڈی او کے ممبران اس سیمینار میں شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اس تقریب کا افتتاح کریں گے اورٹی او ٹی کے لیے نظرثانی شدہ پالیسی، دفاعی آر اینڈ ڈی میں اختراعی آغاز کے لیے ڈی آر ڈی او پالیسی اور برآمد کے لیے ڈی آر ڈی او مصنوعات کا مجموعہ جاری کریں گے۔ سیمینار کے دوران، صنعتوں کو ٹیکنالوجی کی منتقلی (ایل اے ٹی او ٹی) کے لیے لائسنسنگ کے معاہدے کی حوالگی بھی ہوگی۔ اس تقریب میں، سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت، دفاعی برآمدات میں صنعتوں کے لیے مواقع پر ایک پینل ڈسکشن کی صدارت کریں گے تاکہ دفاعی برآمدات کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
ایرو انڈیا 2025 کے بینر تلے، 12 فروری کو دفاعی پیداوار کے محکمے (ڈی ڈی پی) کی طرف سے ایک گھریلو صنعتوں کا فروغ اور بیرونی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لئے ‘سمرتھ’ تھمس کے ساتھ پروگرام منعقد کیا جائے گا تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ جدید ٹیکنالوجیز کے شراکت داروں کو تسلیم کیا جا سکے اور ان کا خیرمقدم کیا جا سکے۔ پانچ ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ مصنوعات کو نمائش کے لیے تسلیم کیا گیا ہے اور ان پروڈکٹس کے ٹیم لیڈر کو وزیر دفاع کے ذریعے نوازا جائے گا۔ تفصیلات درجہ ذیل ہیں:
جناب وائی دلیپ، ڈائریکٹراے ڈی ای بنگلورو برائے کمپیوٹرائزڈ پائلٹ سلیکشن سسٹم (سی پی ایس ایس)
ڈاکٹر ایم ایس وائی شیوا پرساد، پی ڈی رودر ایم II، آر سی آئی حیدرآباد
محترمہ ایم بیکیا لکشمی، سی اے بی ایس بنگلورو برائے خودکار منحصر نگرانی براڈکاسٹ (اے ڈی ایس۔بی) ریسیور
محترمہ ٹی سریشا، آر سی آئی، بحریہ کے اینٹی شپ میزائل – شارٹ رینج
جناب وشال دویدی،سی ایف ای ای ایس دہلی، بی ایم پی اور ٹی- 72 اورٹی- 90 کے لیے آگ کا پتہ لگانے اورقابو پانے کے نظام کے لیے فائر وائر کے شعبے میں۔
ایرو انڈیا کی تمہید کے طور پر، ڈی آر ڈی او نے 9-8 فروری، 2025 کے دوران بنگلورو میں ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا (اے ای ایس آئی) کے ساتھ مل کر دو سالہ ایرو انڈیا انٹرنیشنل سیمینار کے 15ویں ایڈیشن کا بھی اہتمام کیا۔ سیمینار کا موضوع تھا ’فیوچرسٹک ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز: ڈیزائن کی توثیق میں چیلنجز‘، جس میںمستقبل کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں ابھرتے ہوئے رجحانات کا احاطہ کیا گیا اور مسلح افواج کی فضائی قابلیت اور سرٹیفیکیشن: ڈیزائن اور ٹیسٹنگ میں چیلنجز۔ اس سیمینار نے جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں قابل قدرمعلومات فراہم کی، جو کہ ایرو اسپیس اور دفاعی ٹیکنالوجیز کے مستقبل کو آگے بڑھاتے ہوئے، باہمی تحقیق کے مواقع تلاش کرنے اور اسٹریٹجک شراکتیں قائم کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
ایرو انڈیا 2025 میں ڈی آر ڈی او کی نمائش ہندوستانی ایرو اسپیس طبقے کے لیے خود انحصاری اور قومی فخر کے جذبے کے ساتھ ملٹری سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کی مقامی ترقی کے مقصد کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔ سمرتھ اور سشکت بھارت کےنظریہ کی سمت کام کرتے ہوئے، ڈی آر ڈی او مسلح افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجیز/ ساز و سامان سے لیس کرکے اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے ذریعے دفاعی شعبے کو تقویت دے کر ملک کی گھریلو صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے۔
******
ش ح۔ع و۔ م ق ا۔
U NO:6392
(Release ID: 2101618)
Visitor Counter : 17