وزارت سیاحت
سودیش درشن اور پائیدار سیاحتی اسکیم کے تحت منصوبے
Posted On:
10 FEB 2025 5:14PM by PIB Delhi
وزیر برائے سیاحت اور ثقافت جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے2014-15 میں اپنی سودیش درشن اسکیم کا آغاز کیا اور اس اسکیم کے تحت ملک میں شناخت شدہ تھیم پر مبنی سرکٹس کے تحت5287.90 کروڑ روپے کی لاگت سے 76 منصوبوں کی منظوری دی۔ وزارت نے سودیش درشن اسکیم کو سوادیش درشن 2.0 میں نئے سرے سے ڈھالا، جس کا مقصد ملک میں پائیدار اور ذمہ دار سیاحت کے مقامات کو ترقی دینا ہے اوراس کے تحت 791.25 کروڑ روپے ی لاگت سے 34 منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔
اس اسکیم کے تحت منصوبوں کی منظوری متعلقہ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےساتھ مشاورت کے بعد کی جاتی ہے اور جب ان سے منصوبوں کی تجاویز موصول ہوتی ہیں، تو ان کی منظوری اسکیم کے رہنما خطوط، حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات، فنڈز کی دستیابی، داخلی ترجیح وغیرہ کی تعمیل کے تحت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت کی وزارت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطحوں پر جائزہ اجلاسوں کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے تاکہ منظور شدہ منصوبوں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے، بشمول ان منصوبوں کے جو کم معروف مقامات پر منظور کیے گئے ہیں۔
سیاحت کی وزارت ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو بشمول کم معروف مقامات کو گھریلو اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں ‘انکریڈیبل انڈیا’ کے برانڈ لائن کے تحت ایک جامع طریقے سے فروغ دیتی ہے۔ ایسی پروموشنز مختلف جاری اقدامات جیسے سوشل میڈیا پوسٹس، پروموشنل ویب سائٹ، تقریبات کا انعقاد، سیاحت سے متعلق میلے اور تہواروں کی حمایت فراہم کرنا، روڈ شو میں شرکت وغیرہ کے ذریعے کی جاتی ہیں۔
***
UR-6389
ش ح۔ م ع ن- ع د
(Release ID: 2101606)
Visitor Counter : 20