وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلو سیاحت میں اضافہ

Posted On: 10 FEB 2025 5:17PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت نے پائیدار سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے اور پائیدار سیاحت کی ترقی کے لیے درج ذیل اسٹریٹجک بنیادوں کی نشاندہی کی گئی ہے:

  1. ماحولیاتی پائیدار اور استحکام کو فروغ دینا
  2. حیاتیاتی تنوع کا تحفظ
  3. اقتصادی استحکام کو فروغ دینا
  4. سماجی و ثقافتی استحکام کو فروغ دینا
  5. پائیدار سیاحت کی تصدیق کے لیے اسکیم
  6. آئی ای سی اور صلاحیت سازی گورننس

وزارت نے ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں اور سیاحت کے کاروبارکو ترغیب دینے کے مقصد سے پائیدار سیاحتی طریقوں کو اپنانے کے لیے ٹریول فار لائف پہل کا بھی آغاز کیا ہے ۔ ٹریول فار لائف کا مقصد سیاحت کے وسائل کے استعمال میں سیاحوں اور سیاحت کے کاروبارکو متحرک کرنے کے لیے پائیدار اقدامات کے ذریعے ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔ وزارت سیاحت نے اپنی سودیش درشن اسکیم کو نئی شکل دی ہے سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0)، اس کا مقصد سیاحتی اور منزل مقصود پر مبنی نقطہ نظر پر عمل کرتے ہوئے پائیدار اور بامعنی اور ذمہ دار مقامات کی ترقی کرنا ہے ۔ ان اقدامات کے ذریعے حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سیاحت ماحولیات کے تحفظ اور مقامی برادریوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے معیشت میں مثبت کردار ادا کرے ۔ جنوبی ہندوستان سمیت مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وزارت کی اسکیموں کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی فہرست ضمیمہ میں دی گئی ہے ۔

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ۔

ضمیمہ

پرساد اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی ریاست وار فہرست ۔

*******

(ش ح۔م م ع ۔ش ت)

U:6372


(Release ID: 2101477) Visitor Counter : 48
Read this release in: English , Hindi