کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی اور کوریا ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ نے لاجسٹکس اوربنیادی ڈھانچےکے فروغ میں تعاون کووسعت دینے کے لیے مفاہمت کے ایک اقرارنامے پر دستخط کیے
Posted On:
10 FEB 2025 3:34PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت (جی او آئی)کے صنعت اور داخلی تجارت کےفروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور جمہوریہ کوریا (آراوکے) کےکوریا ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ(کے او ٹی آئی) کے درمیان لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ میں تعاون سے متعلق مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر آج جنوبی کوریا کے سیجونگ نیشنل ریسرچ کمپلیکس میں کے او ٹی آئی کے صدر جناب ینگچن کم، اورجمہوریہ کوریا کے لیے بھارت کے سفیرعزت مآب امت کمارنے دستخط کیے۔
اس مفاہمت نامے سے لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ میں تعاون میں اضافہ ہوگا، ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے حوصلہ افزا اقدامات کی حمایت کے لیے کے او ٹی آئیز مہارت کا فائدہ اٹھائے گا۔ پہل کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ میٹنگس منعقد کی جائیں گی۔
مزید یہ کہ، ایم او یو لاجسٹک ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی اور کے او ٹی آئی کے درمیان علم کے تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون کے لیے ایک جامع طریقہ کار قائم کرے گا۔ یہ باوقار پروگرام - پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے تحت انفراسٹرکچر اور لاجسٹک ماسٹر پلان کی ترقی میں مدد کرے گا۔
اس تعاون کے اہم فوائد میں تحقیق پر مبنی پروگرام کا قیام شامل ہے جو علم کے تبادلے، تربیت اور تکنیکی مدد کے ذریعے لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر میں مہارت کو بڑھاتا ہے۔ یہ ماسٹر پلاننگ، ٹیکنالوجی اپنانے اور اختراع جیسے شعبوں میں کراس لرننگ کو بھی فروغ دے گا۔ مزید یہ کہ ، یہ شراکت داری پی ایم گتی شکتی پہل کے تحت کامیابیوں کو اجاگر کرے گی اور عالمی پلیٹ فارم پرجی آئی ایس ڈیٹا بیسڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دے گی۔
یہ معاہدہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبے میں جدت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔
*************
(ش ح ۔ش ت۔ج ا(
U. No.6344
(Release ID: 2101388)
Visitor Counter : 39