سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
این بی ٹی کتابوں کی بھارتی اشاروں کی زبان میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این بی ٹی کے مابین عالمی کتب میلے کے دوران مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے
Posted On:
07 FEB 2025 5:56PM by PIB Delhi
معذوری کے شکار افراد کی اختیار کاری کے محکمے ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) اور نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کے مابین عالمی کتب میلے 2025 کے دوران این بی ٹی پویلین میں ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد 500 این بی ٹی کہانیوں کی کتابوں، عام پڑھنے کے مواد، اور دیگر دلچسپ کتابوں کو بھارتی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کے ذریعے سماعت سے محروم بچوں کے لیے قابل رسائی فارمیٹس میں تبدیل کرنا ہے۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما اور این بی ٹی کے چیئرپرسن، پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے کی موجودگی میں، آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائرکٹر جناب کمار راجو اور این بی ٹی کے ڈائرکٹر جناب یوراج ملک کے ذریعہ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے گئے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، شری راجیو شرما اور پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے نے اس بات پر زور دیا کہ یہ آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این بی ٹی کا ایک عظیم مشترکہ منصوبہ ہے، جو تعلیم میں رسائی اور شمولیت کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ڈائریکٹر آئی ایس ایل آر ٹی سی اور ڈائریکٹر این بی ٹی نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں بہرے بچوں کے لیے پڑھنے کا لٹریچر دستیاب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اظہار کیا کہ یہ تعاون اس بات کو یقینی بنانے میں آگے کی جانب بڑھایا گیا ایک قدم ہے کہ سماعت سے محروم بچوں کو ان کے مواصلات کے ترجیحی انداز میں پڑھنے کے معیاری مواد تک رسائی حاصل ہو۔
مفاہمتی عرضداشت پر دستخط اور تبادلہ قابل رسائی جامع تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این بی ٹی کے عہدیدار بھی اس تقریب میں موجود تھے، جنہوں نے اس پہل قدمی کے لیے اپنی اجتماعی لگن کا مظاہرہ کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6268
(Release ID: 2100807)
Visitor Counter : 27