وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کا پہلا تربیتی اسکواڈرن سنگاپور کے چنگی بحری اڈے پر پہنچا

Posted On: 07 FEB 2025 5:28PM by PIB Delhi

آئی این ایس سجتا، آئی این ایس شاردول اور آئی سی جی ایس ویراپر مشتمل فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن (آئی ٹی ایس)کے بحری جہاز 06 فروری 2025کو سنگارپور کے چنگی بحری اڈے میں  داخل ہوئے۔ یہ دورہ اسکواڈرن کی جنوب مشرقی ایشیا میں طویل فاصلاتی تربیتی تعیناتی کا حصہ ہے جو باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسکواڈرن نے اس سے قبل اکتوبر 2023 میں سنگاپور کا دورہ کیا تھا۔

بندر گاہی تقریب کے دوران سنگاپور میں ہندوستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شلپک امبلے نے آئی ٹی ایس کے جہازوں کا دورہ کیا۔ انہیں اسکواڈرن کی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سمندری  تربیت حاصل کرنے والوں سے ملاقات بھی کی اوربھارت بحرالکاہل خطے میں سمندری تعاون کو بڑھانے میں ہندوستانی بحریہ کے اہم کردار پر زور دیا۔ ٹی ایس آئی کے سینئر افسر اور آئی این ایس سجاتا اور آئی سی جی ایس ویرا کے کمانڈنگ افسران نے کرنل رنسن چوا ہون لیات، کمانڈر، میر ٹائم ٹریننگ اینڈ ڈوکٹرین(ایم ٹی ڈی سی) سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران جہازہندوستانی بحریہ اور سنگاپور کی ریپبلک نیوی( آر ایس این) کے درمیان تعاون اور آپسی ربط وضبط کو بڑھانے کے لیے متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔اس جہاز میں سوار افراد کے لیے پیشہ ورانہ تبادلے، کراس ٹریننگ وزٹس اور دوستانہ کھیلوں کے میچز بھی شیڈول کیے گئےہیں۔ یہ موجودہ دورہ دونوں بحریہ کے درمیان مضبوط سمندری شراکت داری اور تعاون کو مزید مستحکم کرتا ہے، جوایس اے جی اے آر(علاقے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)Z08E.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)LE6N.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(1)LS1D.jpeg

***

UR-6261

ش ح۔ م ع ن- ن م


(Release ID: 2100777) Visitor Counter : 45
Read this release in: English , Hindi , Tamil