وزارت سیاحت
سوادیش درشن اسکیم کی کامیابی
Posted On:
06 FEB 2025 5:49PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت نے 2014-15 میں اپنی سوادیش درشن اسکیم کا آغاز کیا اور اس کوشش کے تحت 5287.90 کروڑ روپے کے 76 پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ وزارت نے ملک میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے مقصد سے اس اسکیم کو سوادیش درشن 2.0 کے طور پر تبدیل کیا ہے اور اب تک 791.25 کروڑ روپے کے 34 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ملک میں سوادیش درشن اور سوادیش درشن 2.0 اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات کے ساتھ نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ(آر ای ) اور گذشتہ 3 سالوں کے دوران کیے گئے اخراجات کی تفصیلات منسلک ہیں ۔
سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
سوادیش درشن اسکیم کے تحت 03فروری 2025 کو منظور شدہ پروجیکٹوں کی فہرست حسب ذیل ہے:
*****
ش ح ۔ ف خ
U. No: 6189
(Release ID: 2100394)
Visitor Counter : 18