قانون اور انصاف کی وزارت
نیشنل لوک عدالت اسکیم
Posted On:
06 FEB 2025 5:05PM by PIB Delhi
لوک عدالتیں قانونی خدمات کے اداروں کے ذریعہ اس طرح کے وقفوں پر منعقد کی جاتی ہیں جیسے یہ مناسب سمجھیں، تاکہ عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کو کم کیا جا سکے اور تنازعات کو مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ہی حل کیا جا سکے۔ لوک عدالتیں متبادل تنازعہ کے حل (اے ڈی آر) کے طریقوں میں سے ایک مؤثر طریقہ ہیں جو عدالتوں پر بوجھ کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، اور عوام سے مثبت ردعمل حاصل کر چکی ہیں۔ لوک عدالتوں کی تین اقسام ہیں: ریاستی لوک عدالتیں، نیشنل لوک عدالتیں اور مستقل لوک عدالتیں۔
- ریاستی لوک عدالتیں قانونی خدمات کے حکام/کمیٹیوں کے ذریعہ مقامی حالات اور ضروریات کے مطابق منعقد کی جاتی ہیں، تاکہ مقدمہ دائر کرنے سے پہلے اور بعد کے مقدمات کا تصفیہ کیا جاسکے ۔
- نیشنل لوک عدالتیں ہر سہ ماہی میں منعقد کی جاتی ہیں تاکہ مقدمات (مقدمہ دائر کرنے سے پہلے اور بعد) کو ایک ہی دن میں بھارت کی سپریم کورٹ سے لے کرتعلقہ عدالتوں میں حل کیا جا سکے۔ ہر سال، قومی قانونی خدمات اتھارٹی (این اے ایل ا یس اے) نیشنل لوک عدالتوں کے انعقاد کے لیے کیلنڈر جاری کرتی ہے۔ سال 2025 کے دوران نیشنل لوک عدالتیں 8 مارچ، 10 مئی، 13 ستمبر اور 13 دسمبر کو منعقد کی جائیں گی۔
- مستقل لوک عدالتیں، مستقل ادارے ہیں جو زیادہ تر اضلاع میں عوامی افادیت کی خدمات سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے لازمی قبل از مقدمہ مکینزم فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی ہیں۔
گزشتہ دو برسوں اور موجودہ سال کے دوران لوک عدالتوں کے ذریعے نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- نیشنل لوک عدالت
سال
|
نمٹائے گئے کل مقدمات
(مقدمہ دائر کرنے سے پہلے اور زیر التوا مقدمات دونوں)
|
2022
|
4,19,26,010
|
2023
|
8,53,42,217
|
2024
|
10,45,26,119
|
- ریاستی لوک عدالت
سال
|
نمٹائے گئے کل مقدمات
(مقدمہ دائر کرنے سے پہلے اور زیر التوا مقدمات دونوں)
|
2022-23
|
8,51,309
|
2023-24
|
12,07,103
|
2024-25
(نومبر2024 تک)
|
10,88,021
|
- مستقل لوک عدالت (عوامی افادیت سے متعلق خدمات)
سال
|
نمٹائے گئے کل مقدمات
|
2022-23
|
1,71,138
|
2023-24
|
2,32,763
|
2024-25
(نومبر2024 تک)
|
1,10,643
|
یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں قانون و انصاف کے وزیرمملکت اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے فراہم کیں۔
****
ش ح۔ع ح ۔ف ر
Urdu No. 6183
(Release ID: 2100389)
Visitor Counter : 48