دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دین دیال انتیودیا یوجنا- قومی  دیہی روزگار مشن کے تحت خواتین

Posted On: 04 FEB 2025 7:12PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع  دی ہے کہ حکومت نے  2024-2023  تک دین دیال انتیودیا یوجنا- قومی  دیہی  روزگار مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم ) کے تحت 10 کروڑ دیہی کنبوں  کو ایس ایچ جیز میں  شامل کرنے   کا ہدف مقرر کیا تھا۔ مارچ  2024 میں 10 کروڑ کنبوں  کو شامل  کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا تھا۔

دین دیال انتیودیا یوجنا - قومی  دیہی  روزگار مشن  (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم ) کے تحت ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے  اہداف اور گھرانوں کی تعداد کو ضمیمہ میں دیا گیا ہے۔

نیلور ضلع میں 37 دیہی بلاکس ہیں۔ تمام 37 بلاکس ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت آتے ہیں۔

آندھرا پردیش کے لیے گزشتہ تین مالیاتی سالوں کے لیے دین دیال انتیودیا یوجنا- قومی  دیہی  روزگار مشن  (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) کے تحت مرکزی مختص کی رقم 756 کروڑ روپے ہے۔ تاہم  377 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ پوری رقم جاری نہ کرنے کی وجہ ٹریژری سے فنڈز کی وصولی میں تاخیر کی وجہ سے ریاست کی طرف سے تجاویز پیش نہ کرنا ہے۔

موجودہ مالی سال کے لیے، آندھرا پردیش کے لیے ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت منظور شدہ مرکزی حصہ 307.69 کروڑ روپے ہے جس میں سے اب تک 76.92 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

مہیلا کسان سشکتیکرن پریوجنا (ایم کے ایس پی) ، ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت ایک کلیدی ذیلی اسکیم  ہےجس کا مقصد مہیلا کسانوں ککے روزگار  اور آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ وزارت نے 2011 میں  ایم کے ایس پی کے تحت 13 پروجیکٹوں کو منظوری دی تھی، جن میں آندھرا پردیش کے نیلور ضلع بھی شامل ہے۔ دو توسیعوں کی منظوری کے بعد، یہ منصوبے مالی سال 2019 میں بند ہو گئے تھے۔

مالی سال  2024-2023  کے لیے، وزارت نے ایم کے ایس پی کے لیے 64 کروڑ روپے کے ایک سالانہ ایکشن پلان کی منظوری دی،  جس میں مرکز کا  حصہ 38.40 کروڑ روپے  اور ریاست کا حصہ 25.60 کروڑ  روپے ہے۔مذکورہ سال کےفزیکل   ہدف میں  ایم کے ایس پی کے تحت 160 انٹیگریٹڈ فارمنگ کلسٹرز (آئی ایف سی) کی تشکیل شامل تھی۔ تاہم، آندھرا پردیش ایس آر ایل ایم  نے مالی سال 2024-2023  میں ایم کے ایس پی  کے لیے بجٹ ہیڈ کو نہیں کھولا ہے۔ مزید برآں،  مالی سال 2024-2023 میں  مالیاتی بندوبست کے سرکاری نظام(پی ایف ایم ایس ) ٹی آر ایس وائی-07  کی رپورٹ  میں ایم کے ایس پی بجٹ کی فراہمی کو ظاہر نہیں کیا گیا، جو محکمہ اخراجات کے اصولوں کے مطابق مرکز کے تعاون   سے چلنے والی اسکیموں کے تحت فنڈز کے اجراء کے لیے لازمی ہیں۔ جس کی وجہ سے وزارت نے مالی سال 2024-2023  کے دوران آندھرا پردیش ایس آر ایل ایم  کو ایم کے ایس پی  کے لیے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا ہے۔ مالی سال 2025-2024 کے لیے کل مختص 15 کروڑ روپے(مرکز کے 9 کروڑ + ریاست کے 6 کروڑ روپے)  میں سے 2.25 کروڑ روپے کی رقم مرکزی حصہ کے ایک حصے کے طور پر جاری  کی گئی ہے۔

اسٹارٹ اپ  دیہی صنعت کاری پروگرام(ایس وی ای پی) کے بارے میں، جو   ایک مانگ پر مبنی اسکیم ہے، ریاست کی طرف سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس(ڈی پی آر ایس) جمع کرانے کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ تاہم، آندھرا پردیش ایس آر ایل ایم نے ایس ویای پی اجزاء کے لیے مطلوبہ ڈی پی آر ایس اور مالیاتی دستاویزات جمع کرانے میں تاخیر کی ہے، جس کی وجہ سے پروگرام کے لیے فنڈز کے بروقت اجراء میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ کل مختص روپے میں سے مالی سال 2024-25 کے لیے 13.33 کروڑ (8 کروڑ روپے مرکزی حصہ + 5.33 کروڑ روپے ریاستی حصہ)، مرکز کی طرف سے 2 کروڑ روپے رقم  جاری کی گئی ہے۔

 

ریاست

ایچ ایچ موبیلائزیشن کا ہدف

24 مارچ تک موبیلائزیشن

انڈمان

15000

13194

آندھرا پردیش

8310437

9075289

اروناچل

84623

86937

آسام

3593756

4111020

بہار

12332493

12713428

چھتیس گڑھ

3193288

3068427

دمن دیو اور دادر نگر حویلی

12469

12695

گوا

45947

50298

گجرات

3031245

2783006

ہریانہ

730806

629094

ہماچل پردیش

338103

378542

جموں و کشمیر

950000

797805

جھارکھنڈ

3446912

3589607

کرناٹک

3239273

4207374

کیرالہ

3644669

4002478

لداخ

13315

11710

لکشدیپ

3692

4363

مدھیہ پردیش

6549384

5829972

مہاراشٹر

7109774

6525549

منی پور

207481

99810

میگھالیہ

418254

444264

میزورم

73765

85934

ناگالینڈ

121260

135261

اوڈیشہ

6610605

5757107

پڈوچیری

45931

59714

پنجاب

657609

543246

راجستھان

4600000

3804161

سکم

58557

56675

تمل ناڈو

3675989

4023939

تلنگانہ

4593482

4820573

تریپورہ

460061

494675

اتر پردیش

11807911

9507884

اتراکھنڈ

491114

497777

مغربی بنگال

11593207

12251533

کل

102060412

100473341

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ح ۔رض

U-6150

                          


(Release ID: 2100198) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi