زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کا نفاذ

Posted On: 04 FEB 2025 7:00PM by PIB Delhi

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ، حکومت کی طرف سے مٹی کی صحت اور زرخیزی اسکیم 15-2014 سے نافذ کی جا رہی ہے۔ اب تک، ملک بھر میں 24.74 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈ (ایس ایچ سی) بنائے گئے ہیں اور مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1706.18 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8272 سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز (1068 سٹیٹک سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز، 163 موبائل سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز، 6376 منی سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور 665 ولیج لیول سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز) قائم ہو چکی ہیں۔

زراعت اورکاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت ایک ذیلی دفتر ، دی سوائل اینڈ لینڈ یوز سروے آف انڈیا نے، جغرافیائی معلومات کے نظام (جی آئی ایس) کے ذریعے مٹی کے ڈیٹا بیس کا اطلاق ، مٹی کی صحت کا انتظام، مربوط واٹرشیڈ مینجمنٹ (آئی ڈبلیو ایم پی)، جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز اور قدرتی وسائل کے انتظام کے لیے زمینی وسائل جیسے موضوعات پر مختصر مدت (3 دن)کے تربیتی کورسز  کا انعقاد  کرتا ہے ۔ یہ تربیتی پروگرام مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف صارف ایجنسیوں کے افسران اور عملے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ 2024 میں، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں کی حکومت کے زراعت، جنگلات اور مٹی اور پانی کے تحفظ کے محکموں کے افسران کے لیے اور 2025 میں حکومت جموں و کشمیر کے محکمہ زراعت کے افسران کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے۔

آج تک، 17 ریاستوں میں 665 ولیج لیول سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز (وی ایس ٹی ایل) قائم کی گئی ہیں۔ ان میں کاروباری افراد اور سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے ذریعہ قائم کردہ لیبارٹریز شامل ہیں، لیکن ان کے ڈیٹا کو مرکزی طور پر نہیں رکھا جاتا ہے۔

اب تک، دی سوائل اینڈ لینڈ یوز سروے آف انڈیا نے تقریباً 290 لاکھ ہیکٹر کے لیے 1:10,000 پیمانے پر مٹی کی نقشہ سازی مکمل کی ہے، جس میں 40 ترقی کے خواہشمند اضلاع بھی شامل ہیں۔ کسانوں کے ذریعہ کھاد کے معتدل استعمال کو فروغ دینے کے لیے، دی سوائل اینڈ لینڈ یوز سروے آف انڈیا نے 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 1,987 گاؤں کی سطح کی مٹی کی زرخیزی کےخاکے بھی تیار کیے ہیں۔

*******

ش ح ۔  ع و  ۔ ف ر

U. No - 6109


(Release ID: 2099953) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Telugu