ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے: اقتصادی سروے


بھارت نے 2023 میں 34 ارب امریکی ڈالرمالیت کے ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برآمدات کی: اقتصادی سروے

پینتالیس ملین سے زائد لوگوں کو براہ راست ملازمت حاصل ہوئی، ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے بڑے روزگار پیدا کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے:اقتصادی سروے

Posted On: 01 FEB 2025 8:08PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل شعبے کے تجزیہ میں اقتصادی سروے  میں اس بات پر زور دیا کہ بھارت دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا برآمد کنندہ ہے، جو ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ شعبہ، سب سے بڑے روزگار پیدا کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے، جس میں45 ملین سے زائد افراد نے براہ راست ملازمت حاصل کی، جن میں بہت سی خواتین اور دیہی آبادی بھی شامل ہیں۔ اس شعبے کی جامع نوعیت کی مزید مثال اس طرح ہے کہ اس کی تقریباً80فیصد صلاحیت ملک بھر میں بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کے کلسٹروں میں موجود ہے۔

سروے میں کہا گیا کہ بھارت نے 2023 مں  34 ارب امریی  ڈالرمالیت کے ٹکسٹا ئل کی مصنوعات کی برآمدات کی، جس میں ملبوسات کی 42فیصد برآمدات کی حصہ داری ہے، اس کے بعد خام مال/نیم تیار مال 34فیصد اور مکمل تیار شدہ غیر ملبوساتی سامان 30فیصد کی حصہ داری کے ساتھ ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں بھارت کی ملبوسات کی برآمدات کا تقریباً 66فیصد، مکمل تیار شدہ غیر ملبوسات کی برآمدات کا 58فیصد اور خام مال/نیم تیار مال کا 12فیصد کھپت رہی۔ دیگر اہم مقامات میں برطانیہ (8فیصد) اور یو اے ای (7فیصد) شامل ہیں۔ سروے نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات کووڈ- 19 کے دوران (2020 سے 2022 تک)بھی مضبوط رہیں۔

سروے کی رپورٹ کے آخر میں یہ کہا گیا ہے کہ حکومت کے پروگرام جیسے کہ پی ایم مترا، جو عالمی معیار کے پلگ اینڈ پلے انفرااسٹرکچر کے ساتھ ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کے ذریعے مربوط سپلائی چینز کو سپورٹ کریں گے اور ساتھ ہی ٹیکسٹائل شعبے میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو بھی اپنی طرف متوجہ کریں گے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ چونکہ ایم ایم ایف مصنوعات کو مختلف استعمال کے معاملات کے مطابق بھاری تحقیق اور ترقی کی ضرورت ہوتی ہے، قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کو  1,480 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظور کیا گیا ہے، جس میں تحقیق کو ایک اہم جزو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 2024 کے دوران، این ٹی ٹی ایم مشن کے تحت 168 تحقیقاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاستی اور مرکزی ٹیکسوں اور محصولات کی رعایت کی اسکیم کو 31 مارچ 2026 تک توسیع دے دی گئی ہے تاکہ برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ اقتصادی سروے میں نتیجہ اخذ کیاگیاکہ بھارت کے ٹیکسٹائل شعبے کے حق میں کئی طاقتیں کام کر رہی ہیں جو اس شعبے کے لیے خوش آئند ہیں۔

 

********

ش ح۔ع ح۔اش ق

 (U: 6028)


(Release ID: 2099433) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi