زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
متعلقہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ مالی سال 2024-25 کے لئے زمینی سطح پر زرعی قرض کی تقسیم 19.28 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی
زرعی قرض کی تقسیم میں گزشتہ دہائی کے دوران 13فیصد سے زیادہ کی اوسط سالانہ شرح ترقی دیکھی گئی
Posted On:
31 JAN 2025 5:26PM by PIB Delhi
مؤثر اور پریشانی سے پاک زرعی قرض کی مدد سے، دیہی شعبے کے لئے قرض کو فروغ دینے کی خاطر حکومت زمینی سطح کے زرعی قرض (جی ایل سی) کے لیے سالانہ اہداف طے کر رہی ہے ۔ گزشتہ دہائی کے دوران (2014-15 سے 2023-24) زرعی قرض کی تقسیم میں 13فیصد سے زیادہ کی اوسط سالانہ شرح نمو دیکھی گئی ہے ، جو اس شعبے کو دی جانے والی بڑھتی ہوئی مالی مدد کی عکاسی کرتی ہے ۔ مالی سال 2023-24 میں زرعی قرض کی تقسیم 25.48 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔ مالی سال 2024-25 کے لیے حکومت ہند نے 27.5 لاکھ کروڑ روپے کا جی ایل سی ہدف مقرر کیا ہے جس میں متعلقہ سرگرمیوں یعنی ڈیری ، پولٹری ، بھیڑ بکری، سور ، ماہی گیری اور مویشی پروری وغیرہ کی خاطر 4.20 لاکھ کروڑ روپے شامل ہے۔اس سے گراؤنڈ لیول کریڈٹ (جی ایل سی) کے ہدف میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ، جو مالی سال 2014-15 میں 8 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2024-25 میں 27.5 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے ۔ یہ زرعی اور متعلقہ شعبے کے قرض کی تقسیم میں ہونے والی خاطر خواہ پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے ، جس سے سیکٹرل مطالبات کو پورا کرنے میں ٹارگٹڈ کریڈٹ پالیسیوں کی تاثیر اجاگر ہوتی ہے ۔
27.50 لاکھ کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے ، 31.12.2024 تک 19.28 لاکھ کروڑ روپے کا زرعی قرضہ تقسیم کیا گیا ہے ۔ اس طرح اس معاملے میں 70فیصد کامیابی درج کی گئی ہے ۔
***
ش ح۔ م م۔ ج
Uno-5885
(Release ID: 2098124)
Visitor Counter : 11