صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے پُنے میں صحت عامہ کی مداخلتوں اور گولین بیری سنڈروم کے معاملات کے انتظام میں ریاست کی مدد کرنے کے لیے مہاراشٹر میں اعلیٰ سطحی کثیر الضابطہ ٹیم تعینات کی ہے

Posted On: 27 JAN 2025 7:26PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے گولین بیری سنڈروم کے مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسوں میں اضافے کے پیش نظر صحت عامہ کی مداخلتوں اور انتظام کو قائم کرنے میں ریاستی صحت کے حکام کی مدد کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کثیر الضابطہ ٹیم کو پُنے، مہاراشٹر میں تعینات کیا ہے۔

مہاراشٹر جانے والی مرکزی ٹیم میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول  دہلی، نیم ہینس بنگلور، صحت اور خاندانی بہبود کے علاقائی دفتر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار وائرولوجی (این آئی وی)، پنے سے تیار کردہ سات ماہرین شامل ہیں۔ این آئی وی پونے کے تین ماہرین پہلے ہی مقامی حکام کی مدد کر رہے تھے۔ مرکزی ٹیم میں اب روسیع كر دی گئی ہے۔

ٹیم ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور بنیادی صورتحال کا جائزہ لے گی اور صحت عامہ کی ضروری مداخلتوں کی سفارش کرے گی۔ مرکزی وزارت صحت صورتحال پر نظر رکھ کر اور ریاست کے ساتھ تال میل قائم کر کے فعال اقدامات کر رہی ہے۔

*****

ش ح۔ع س۔س ا

U.No:5731


(Release ID: 2096851) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Marathi