لوک سبھا سکریٹریٹ
جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر عزت مآب . پرابوو سوبیانتو نے ہندوستان کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے ان کا استقبال کیا
انڈونیشیا کے صدر نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے فن تعمیر اور مختلف فن پاروں، ثقافتی ورثے اور تنصیبات میں گہری دلچسپی اور تعریف کا اظہار کیا
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان کے بھرپور پارلیمانی نظام، ہندوستان کو جمہوریہ بننے کے 75 سال ہونے پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
25 JAN 2025 8:31PM by PIB Delhi
جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر عزت مآب جناب پرابوو سوبیانتو، جو 76ویںیوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے کہا کہ ان کا دورہ ہندوستان خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہیہ ہندوستان کے جمہوریہ بننے کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہے۔
صدر سوبیانتو نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے فن تعمیر اور پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف فن پاروں، ثقافتی ورثے اور تنصیبات کے لیے گہری دلچسپی اور تعریفو توصیف کی۔
جناب برلا نے دورہ پر آئے صدر کو بتایا کہ ان فن پاروں کا تصور ملک کے ادبی، مجسمہ سازی، تعمیراتی وسائل اور فنی اظہار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فن پارے اور ثقافتی ورثے کے نوادرات ہندوستان کی روایت کی نمائندگی کرتے ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ ارتقا پذیر ہوتی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان کے بھرپور پارلیمانی نظام اور دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی ورثے پر بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر جناب برلا نے عزت مآب . پرابوو سوبیانتوکی خدمت میں آئین ہند اور پارلیمنٹ ہاؤس کیایک نقلبھی پیش کی ۔
ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان ایک رشتہ ہے، جس کی جڑیں تاریخ میں گہری ہیں۔ مہاکاویہ رامائن اور مہابھارت سے متاثر ہونے والے تعلقات، ان کے ثقافتی اور تہذیبی تعلقات میں جھلکتے ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتے گئے ہیں۔
*********
ش ح ۔ال
U-5662
(Release ID: 2096306)
Visitor Counter : 23