وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے گروپ کیپٹن انکت راج سنگھ (28175) فلائنگ (پائلٹ) کو وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا

Posted On: 25 JAN 2025 2:47PM by PIB Delhi

 گروپ کیپٹن انکت راج سنگھ (28175) کو 18 دسمبر 04 کو آئی اے ایف کی فلائنگ برانچ میں پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا اور وہ 29 مئی 23 کو سی -130 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر کے طور پر تعینات ہیں۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں جن کے پاس 7500 گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ ہے۔

09 اپریل 24 کو ، افسر نے نئے چاند کی رات کی تاریکی میں نارتھ فارورڈ ایریا ایڈوانسڈ لینڈنگ گراؤنڈ (اے ایل جی) کے لیے ایک مشن اڑا کر بہادری کا مظاہرہ کیا ، جس میں انھیں اپنی حفاظت اور سازوسامان کو شدید خطرات کا سامانا کرنا پڑا ، یہ کارروائی ایک زخمی جوان جس کا ہاتھ کٹا ہوا تھا، کے ساتھ حادثات کے انخلا (کیسویک) انجام دینی تھی۔

آئی اے ایف کے اسپیشل آپریشن سکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر کی حیثیت سے افسر نے ایک اہم کیسویک پرواز کے دوران محدود وقت میں تیز رفتار کارروائی، بے مثال جرات اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ زخمی جوان کے کٹے ہوئے ہاتھ کو بچانے کے لیے دشوار گزار علاقے، محدود روشنی کے حالات اور محدود ٹائم لائنز سمیت بے پناہ چیلنجوں کا سامانا کرتے ہوئے ، انھوں نے سی -130 جے کی رات کے آپریشن کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیہہ اے ایل جی کو فعال کرنے کا منصوبہ بنایا۔ خاص طور پر قابل ذکر یہ ہے کہ افسر نے نئے چاند کی تاریکی میں پہاڑیوں میں پہلے ٹرانسپورٹ طیارے کامشن انجام دیا۔ فوری لانچ کو یقینی بناتے ہوئے جو مشن کی کامیابی کے لیے اہم تھا ، انھوں نے انتہائی حفاظت کے ساتھ کیسویک کو انجام دیا ، جس نے بالآخر زخمی سپاہی کے عضو کو بچا لیا۔ ڈیوٹی کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی، عین مطابق منصوبہ بندی اور مکمل اندھیرے میں محفوظ آپریشن کرنے کے لیے دشوار گزار علاقوں میں سفر کرنا، نائٹ وژن چشموں کا استعمال کرنا، اپنے ساتھیوں کی بہبود اور مشن کی کامیابی کے لیے ان کی لگن کی گواہی دیتا ہے۔

گروپ کیپٹن انکت راج سنگھ کو ان کی بے لوث جرات اور بہادری کے لیے ’وایو سینا میڈل (بہادری)‘ سے نوازا گیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5629


(Release ID: 2096145) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi