نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں  اتر پردیش کواچھی حکمرانی والی ریاست کی پہچان ملی ہے - نائب صدر جمہوریہ


آج، اتر پردیش راج دھرم کے بنیادی اور عوام پر مبنی اصولوں کی تجربہ گاہ ہے- نائب صدر جمہوریہ

جس سرزمین سے بھگوان بدھ نے اپنا پہلا پیغام دیا تھا، آج وزیر اعلی یوگی کی قیادت میں ترقی کی داستان خوشی سے پھیل رہی ہے - نائب صدر جمہوریہ

عالمی معیار کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تعمیر میں اتر پردیش سب سے آگے ہے - نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 24 JAN 2025 5:37PM by PIB Delhi

عزت مآب نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے آج کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش اچھی حکمرانی کی ریاست کے طور پر پہچان حاصل کر رہا ہے اور اس کا ادارہ جاتی ڈھانچہ عالمی معیارات پر پورا اتر رہا ہے۔

اتر پردیش کے دن کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے جناب  دھنکھڑنے کہا، ‘‘جس ریاست سے بھگوان بدھ نے اپنا پہلا پیغام دیا تھا، وہاں سے آج وزیر اعلی یوگی کی ترقی کی کہانی کا خوشگوار سفر شروع  کیا جا رہا ہے۔ تحریک آزادی کی کہانیوں سے جڑی اس ریاست میں 26 سال کی عمر میں 1998 سے لگاتار پانچ لوک سبھا انتخابات جیتنا۔ مارچ 2017 سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے میں نے اب تک 26 سال عوامی خدمت کے لیے وقف کیے ہیں۔

حکومت کی عوام پر مبنی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ‘‘یہ  خطہ راج دھرم کی حکمرانی کے بنیادی اور عوام پر مبنی اصولوں کی تجربہ گاہ بن گیا ہے۔زیادہ پرانی بات نہیں ہے، ایک وقت تھا، جب ہندوستان کو دنیا کی 5 سب سے کمزور معاشی طاقتوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے جذبے، عزم، مشن اور عمل سے اس  تصور کو توڑا  اور آج ہم دنیا کی پانچویں سپر پاور ہیں۔اسی طرح آپ کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے  ایک وقت تھا جب  اس ریاست کو بیمارو ریاست کہا جاتا تھا، اس کا کوئی ذکر نہیں کرتا کیونکہ یہاں اب  چوطرفہ ترقی   ہوچکی ہے۔

‘‘اس ریاست کا ذکر کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ایودھیا کے رہنے والے بھگوان شری رام کی  کرم بھومی ہے۔اس پر  کاشی میں بھگوان وشوناتھ کا آشیرواد ہے۔ بھگوان شری کرشن نے متھرا کے باشندوں کو نوازاہے۔ ورنداون کے باشندوں میں بھگوان بانکے بہاری اور سنکٹ موچن شری ہنومان جی کی طاقت ہے اور یہ سب گورکھناتھ مٹھ کے مہنت یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے، جب رتھ مضبوط ہوتا ہے تو ترقی تیز رفتاری کے ساتھ  ہوتی ہے۔

ریاست میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا، عزت مآب وزیر اعلیٰ، ایک وقت تھا جب اتر پردیش امن و امان کے لیے اپنی فکر کے لیے جانا جاتا تھا۔ یہ سب کے لیے سوچ اور فکر کا معاملہ تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ اس سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ ریاست  کسی شیطانی چکر میں پھنسی ہے اور اس کی صلاحیت کو مایوس کیا جا رہا ہے۔ آپ نے معجزانہ طور پر اتر پردیش کو اچھی حکمرانی والی ریاست کی شناخت دلائی ہے۔ ترقی کی یہ بحث ملک، بیرون ملک اور یقیناً ریاست میں جاری ہے... عالمی معیار کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل اور اتر پردیش اس میں سب سے آگے ہے۔ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ جو ڈھانچہ آپ یہاں دیکھ رہے ہیں وہ اعلیٰ ترین عالمی معیارات پر پورا اترتا ہے۔’’

ریاست میں ہو رہی ترقی کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے جناب  دھنکھڑ نے کہا، ‘‘یہ تقریب، جو ریاست کے 75 اضلاع میں منعقد کی جا رہی ہے، ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست کی شناخت اور عزت نفس کا اظہار ہے۔ آج، جو پہلے نہیں تھا وہ ہے – اتر پردیش ترقی کا اشارہ ہے۔ اتر پردیش کی پہچان اس کی ترقی کی رفتار ہے۔ ریاست  مسلسل تیز رفتاری سے بے مثال ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس موقع پر اتر پردیش کی عزت مآب گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

*************

(ش ح ۔ا م/خ م                                                              

U.No. 5596


(Release ID: 2095898) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi