نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے ذریعے کھیلوں کی عمدگی کو بلندی كی  نئی سطح پر پہنچایا جائے گا، وزیر اعظم مودی


مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے 2025 كے  کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں  کا افتتاح كیا اور  کہا  کہ ہندوستان واقعی ایک 4 ڈی اسپورٹس نیشن بن گیا ہے

Posted On: 23 JAN 2025 5:45PM by PIB Delhi

2025 كے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کا آغاز آج لداخ میں لیہہ کے مشہور این ڈی ایس اسٹیڈیم میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے کی میزبانی مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کر رہا ہے اور یہ 27 جنوری 2025 تک چلے گا۔ جموں و کشمیر کا مرکزی علاقہ 22 سے 25 فروری تک سنو گیمز کی میزبانی کرے گا۔

5000 کی گنجائش والے این ڈی ایس اسٹیڈیم نے خون جما دینے والے سرد دن  ایڈونچر اسپورٹس کے جذبے اور رومان کا مظاہرہ کیا۔ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ اور جموں و کشمیر کو قومی کیلنڈر کے پہلے بڑے اسپورٹس ایوینٹ کا انعقاد کرنے اور دنیا کو یہ دکھانے کے لیے مبارکباد دی کہ وہ سرمائی کھیلوں کے لیے ہاٹ اسپاٹ کیوں ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ جو کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2025 کا افتتاح کرنے والے تھے موسم کی خرابی كے سبب  لیہہ کے کشوک بکولا رمپوچی ہوائی اڈے پر نہیں اتر سکے۔ اس دھچکے کے باوجود انہوں  نے کھیلوں کے آغاز كا باضابطہ طور پر  اعلان کرتے ہوئے دل کو چھو لینے والا پیغام دیا۔

افتتاحی تقریب میں لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر، بریگیڈیئر ڈاکٹر بی ڈی مشرا سمیت کئی معززین موجود تھے، جسے ٹیموں نے اپنے سکیٹس پر وی آئی پی پوڈیم پر مارچ پاسٹ کرتے ہوئے نمایاں کیا۔ ثقافتی نمائش اور آئس ہاکی کی نمائش بھی افتتاحی تقریب کا حصہ تھی۔

 2025 كے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کو اپنے پیغام میں وزیر اعظم  مودی نے ہندوستان بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو پھیلانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ کس طرح لداخ اور جموں و كشمیر نے "ہمارے ملک میں کھیلوں کی ثقافت کو نہ صرف بلند کیا ہے، بلکہ سیاحت کو بھی فروغ دیا ہے جس سے ملک کی خوبصورتی اور تنوع کو ظاہر کیا گیا ہے "۔

وزیر اعظم مودی نے كہا كہ "ہماری حکومت لداخ اور جموں و کشمیر میں  100 اور لداخ بشمول لیہہ میں ایک اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس اتھلیٹکس میں تین  کھیلو انڈیا مراکزکے ذریعے تیر اندازی اور باکسنگ کے  کھیلوں کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ ہماری کوششیں اس خطے کو کھیلوں کی عمدگی کے مرکز میں تبدیل کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، " 2025 كے سرماءی كھیل ہماری کھیلوں کی عمدگی کو  بلندی كی اگلی سطح تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا"۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ کہتے ہوئے خوش کیا کہ ہندوستان واقعی ایک "4 ڈی کھیلوں کی منزل" ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا كہ "اگر میں ایک اور  عظیم متحدہ ہندوستان کی بات کرتا ہوں تو میں اس میں چھپی ہوئی تنوع اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد کو بھی دیکھتا ہوں۔فی الحال ہم لیہہ میں ہیں موسمی حالات کی وجہ سے ہم یہاں سرمائی کھیل منعقد کر سکتے ہیں۔اگر ہم شمال مشرق کی طرف جائیں تو یہ ایڈونچر اسپورٹس کی ترقی کے لیے ایک بہترین خطہ ہے‘‘۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا كہ "آگے بڑھتے ہوئے، ہم جنوبی ہندوستان میں بیچ گیمز کے بے پناہ امکانات کو تلاش کریں گے، ہم  اپنے دیگر تمام مشہور گیمز مغربی ساحل پر منعقد ہوتے دیكھنا چاہیں گے۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کھیلوں کے لحاظ سے ایک  ڈی قوم ہیں‘‘۔

ڈاکٹر منڈاویہ کا کہا کہ 2024 كے  کامیاب سال  کے بعد  ہندوستان نے جس طرح شطرنج، کرکٹ، اولمپکس اور پیرس میں پیر اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس كے پش نظر مستقبل اچھا لگتا ہے۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ہم نے کھیلوں کے اس شاندار ایونٹ کے بارے میں ایک خواب دیکھا تھا۔ خواب یہ تھا کہ کھیل کے ہر شعبے میں ہندوستان کی جانب سے دنیا کے سامنے ایک سخت چیلنج پیش کیا جائے اور سرمائی اولمپکس کے پوڈیم کے اوپر کھڑے ہوکر ہمارا قومی ترانہ 'جن گنا من' گایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا كہ"کھیلو انڈیا سرمائی کھیل وہ اسکول ہے جہاں ہم آنے والے سالوں میں سرمائی اولمپکس کے ستاروں کو تیار کر رہے ہیں۔ یہ ستارے سخت محنت سے بنائے جا رہے ہیں اس لیے ہم وقت پر اس محنت کے ثمرات کی توقع کر سکتے ہیں‘‘۔

 2025 كے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل  میں کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز جمعرات کو این ڈی ایس کمپلیکس اور لداخ سکاؤٹس رجمنٹل سنٹر میں آئس ہاکی میچوں کے ساتھ ہوا۔ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور فوج اور آءی ٹی بی پی جیسی ادارہ جاتی تنظیموں پر مشتمل انیس ٹیمیں مقابلہ کر رہی ہیں۔ کل 594 شرکاء میں سے 428 کھلاڑی  2025 كے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل  کے لداخ لیگ میں شامل ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب لداخ اپنے پانچویں ایڈیشن میں سرمائی کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

2025كے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ویب سائٹ کے لیے، کلک کریں: https://winter.kheloindia.gov.in/

2025كے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل میڈل اسٹینڈنگ کے لیے، کلک کریں: https://winter.kheloindia.gov.in/medal-tally

******

U.No:5555

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2095588) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Kannada