وزارت خزانہ
بہتر تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لیے فائنانشیل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو-آئی این ڈی) اور نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
17 JAN 2025 9:00PM by PIB Delhi
فائنانشیل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو-آئی این ڈی) اور نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی ) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ اور اس کے تحت وضع کردہ نئے قوانین کی ضروریات کے مؤثر نفاذ کے لیے مسلسل مربوط کوششوں کے ایک حصے کے طور پر آج نئی دہلی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ایم او یو پر ایف آئی یو-آئی این ڈی کے ڈائریکٹر جناب وویک اگروال اور این ایچ بی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجے شکلا نے دستخط کیے۔
مفاہمت نامے کے مطابق، ایف آئی یو-آئی این ڈی اور این ایچ بی مندرجہ ذیل سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے:
- ایم او یو میں شامل ہر فریق دوسرے فریق کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک نوڈل افسر اور ایک متبادل نوڈل افسر کا تقرر کرے گا۔
- اس مفاہمت نامے میں بیان کردہ مقصد کے لیے ،متعلقہ خفیہ اطلاعات اور معلومات کا اشتراک، جو ان کے متعلقہ ڈیٹا بیس میں دستیاب ہو۔
- طریقہ کار اور نظام ترتیب دینا جس میں زیر نگرانی ادارے / رپورٹنگ ادارے پی ایم ایل کے ضوابط کے تحت ایف آئی یو-آئی این ڈی کو رپورٹ کرتے ہوں ۔
- زیر نگرانی اداروں/رپورٹنگ اداروں کے لیے رسائی اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد۔
- زیر نگرانی اداروں / رپورٹنگ اداروں میں اے ایم ایل /سی ایف ٹی مہارتوں کی اپ گریڈیشن۔
- ہندوستان میں ہاؤسنگ فائنانس کمپنیوں میں اے ایم ایل /سی ایف ٹی خطرات اور کمزوریوں کا اندازہ لگانا۔
- ہندوستان میں ہاؤسنگ فائنانس کمپنیوں میں مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کے لیے سرخ پرچم کے اشارے کی شناخت۔
- پی ایم ایل اے ،پی ایم ایل قواعد اور ریزرو بینک آف انڈیا/این ایچ بی کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت زیر نگرانی اداروں/ رپورٹنگ اداروں کی تعمیل کی دیکھ بھال اور نگرانی۔
- متعلقہ بین الاقوامی معیارات کے تحت ایک دوسرے کی ذمہ داریوں کی تعمیل۔
- اے ایم ایل/سی ایف ٹی جرائم کی طرز/رجحانات، ایسے معاملات جہاں پابندیاں لگائی گئی ہیں وغیرہ کے علاوہ مذکورہ بالا پر بات کرنے کے لیے سہ ماہی میٹنگ کا انعقاد۔
*********
ش ح ۔ م ش۔ ت ع
U. No.5414
(Release ID: 2094467)
Visitor Counter : 41