سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کوانٹم ایڈوانٹیج کی نقاب کشائی: تھیوری سے حقیقی دنیا کے مظاہرے تک
Posted On:
17 JAN 2025 4:45PM by PIB Delhi
کوانٹم سسٹم کے ذریعہ اپنے پیش رو سے آگے نکلنے کے بارے میں ہماری سمجھ کو نیا مطالعہ سمجھنے میں اور بھی زیادہ مدد کرسکتا ہے ۔ یہ دکھاتا ہے کہ کوانٹم سسٹمز کے ساتھ کیا ممکن ہے اور مستقبل کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے جہاں وسائل کی کمی کے باوجود کوانٹم ٹیکنالوجیز ان مسائل کو حل کر سکتی ہیں جو کلاسیکی کمپیوٹرز نہیں کر سکتے ۔
حتمی کمپیوٹر بنانے کی دوڑ میں، کوانٹم سسٹمز کو اکثر مستقبل کے طور پر سراہا جاتا ہے، جو اپنے قدیم پیش رو کو ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی طریقوں سے پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ لیکن اس کوانٹم فائدہ کو ثابت کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں رہا۔ تجربات مشکل اور پیچیدہ ہوتے ہیں، اور بنیادی حدود اکثر ہماری امیدوں کو ختم کر دیتی ہیں۔
حال ہی میں، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے خود مختار ادارے ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائسنسز کے محققین نے ہینن کی لیباریٹری آف کوانٹم انفارمیشن اینڈ کرپٹو گرافی ، لیبوراٹوائیر ڈی انفارمیشن کوانٹک، یونیورسٹی لبرے ڈی برسلز اور آئی سی ایف او – دی بارسلونا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر ایک اہم پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے یہ دکھا دیا ہے کہ سب سے آسان کوانٹم سسٹم - ایک واحد کوئبٹ - بھی اپنے کلاسیکی ہم منصب کو تھوڑے سے مواصلاتی کام میں بہتر کارکردگی کے ذریعہ اور کسی اضافی مدد کے بغیر پیچھے چھوڑ سکتا ہے ، جہاں جیسے مشترکہ بے ترتیب پن بھی شامل ہے ۔ پروفیسر مانک بانک اور ان کی ٹیم کی طرف سے ایس این بوس سنٹر میں کی گئی تھیوراٹیکل اسٹڈی ، جو کوانٹم جریدے میں ان کے اشتراکی تجربوں کے ساتھ، مدیر کی جانب سے تجویز کردہ تحریر کے طور پر شائع ہوئی ہے ۔ مدیر نے اسے فزیکل ریویو لیٹرزکے طور پر شائع کیا ہے، جہاں حقیقی عالمی منطرنامے میں کوانٹم فائدے کے نایاب اور کمیاب مظاہرے کا حوالہ دیا گیا ہے ۔
اس کے دلچسپ ہونے کی کچھ وجوہات ہیں: کلاسیکی مواصلات میں موثر طریقے سے کام کرنے کیلئے عام طور پر پہلے سے طے شدہ کوئی بھی عددجیسے مشترکہ وسائل پر انحصار کیا جاتا ہے ۔ ان مشترکہ ارتباط کے بغیر، مواصلاتی کام بہت زیادہ مشکل ہو سکتے ہیں۔ تاہم کیوبٹ کو اس کی مدد کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
محققین نے واضح کیا کہ انہی حالات میں ایک کیوبٹ، کلاسیکی بٹ سے زیادہ حاصل کر سکتا ہے- اس نتیجے نے اس میدان میں طویل عرصے سے رائج مفروضوں کو چیلنج کیا ہے۔ اس کا مظاہرہ کرنے کے لیے، ٹیم نے ایک فوٹوونک کوانٹم پروسیسر، اور ایک نیا ٹول تیار کیا ہے، جسے متغیر مثلث نما پولاریمیٹر کہا جاتا ہے۔ اس آلے نے انہیں پازیٹیو آپریٹر-ویلیوڈ میژرمنٹ (پی او وی ایم) نامی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی درستگی کے ساتھ نور کی قطبیت کی پیمائش کرنے کا موقع دیا ۔ یہ پیمائشیں آواز سمیت حقیقت پسندانہ حالات کے تحت کوانٹم سسٹمز کے رویے کو سمجھنے کی کلید ہیں۔
یہ مطالعہ محض ایک تعلیمی سنگ میل سے زیادہ ہے — یہ مستقبل کی جانب ایک قدم ہے ، جہاں کوانٹم ٹیکنالوجیز اس بات میں بدلاو لاتی ہیں کہ ہم کس طرح معلومات اور بات چیت کو پراسیس کرتے ہیں اور کوانٹم اور کلاسیکل بٹ کے درمیان افق کو زیادہ دلچسپ بناتے ہیں۔
******
ش ح۔ض ر ۔ م الف
U-NO. 5331
(Release ID: 2093854)
Visitor Counter : 14