مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
سی –ڈاٹ اور آئی آئی ٹی دہلی نے 6جی کے لیے ‘‘ ٹی ایچ زیڈ کمیونیکیشن فرنٹ اینڈز کے لیے بلڈنگ بلاکس’’ کے معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
14 JAN 2025 9:45PM by PIB Delhi
مستقبل کی ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی6 جی کے لیے دیسی ہارڈویئر تیار کرنے کے جاری عمل کےتحت، سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس ( سی - ڈاٹ)، حکومت ہند کے ٹیلی کمیونیکیشنز ( ڈاٹ) کے پریمیئر ٹیلی کام آر اینڈ ڈی مرکز، نے ٹی ایچ زیڈ کمیونیکیشن فرنٹ کے لیے بلڈنگ بلاکس کی ترقی کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (آئی آئی ٹی دہلی) کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔
اس معاہدے پر ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) 6 جی کال کے تحت حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی تجویز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ تجویز کا یہ مطالبہ6 جی ایکو سسٹم کو تیار کرنے پر تحقیق کوتیز کرنےکے لیے ہے، جو کہ بھارت6 جی وژن کے حصے کے طور پر6 جی نیٹ ورک ٹیکنالوجیز کو ڈیزائن، تیار کرنے اور تنصیب کرنے کے لیے ہے جو اعلیٰ معیار کاذہین اور محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم کرتی ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد بنیادی آلات اور اجزاء کی ترقی ہے جو6 جی کمیونیکیشنز کے لیے ٹی ایچ زیڈ سسٹمز کے ساتھ ساتھ دیگر ٹی ایچ زیڈ سسٹمز جیسے ملٹری کمیونیکیشنز اور مادی خصوصیات کے لیے ضروری ہیں۔ ہندوستان میں چپ سازی کی سہولیات کے قیام کے حالیہ پروگرام کے ساتھ، یہ پروجیکٹ ایس اے ایم ای ای آر(سوسائٹی فار اپلائیڈ مائیکرو ویو الیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ) کولکاتہ کے ساتھ مل کر آئ آئی ٹی دہلی کی یونٹ میں کچھ بنیادی اجزاء کو تیار کرنے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ کام بغیر کسی رکاوٹ کے پروڈکشن کی سطح پر ٹی ایچ زیڈ اجزاء کی تشکیل کا باعث بنے گا۔ سی - ڈاٹ اس منصوبے کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہے۔
ایک تقریب کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے، سی ای او، سی-ڈاٹ، آئی آئی ٹی دہلی کے پرنسپل محقق پروفیسر اننجن باسو ، سی - ڈاٹ کے ڈائریکٹر - ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا اور محترمہ شیکھا سریواستو نے شرکت کی۔
سی ای او، سی - ڈاٹ ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے اسے اختراع کو فروغ دینے اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت کی راہ ہموار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے بھارت 6 جی ویژن کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ تعاون تبدیلی کے نتائج کا باعث بنے گا۔
پروفیسر باسو نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی ٹیم اگلی نسل کی کمیونیکیشن 6 جی ٹیکنالوجی کی ترقی میں اپنا رول ادا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور تحقیقی تعاون کے اس موقع کے لیے سی - ڈاٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جو آتم نربھر بھارت کے لیے ٹیلی کام کے شعبے میں جدید تحقیقی صلاحیتوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے مقصد کو تقویت دیتا ہے۔
سی -ڈاٹ ٹیم نے پہلی بار ہندوستان کے اندر مکمل طور پر 6جی مواصلات کے لیے مائیکرو الیکٹرانک ٹی ایچ زیڈ اجزاء تیار کرنے کی اس کوشش کے لیے اپنی وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا۔
**********
ش ح۔ ع و۔ ش ب ن
(U: 5223)
(Release ID: 2092964)
Visitor Counter : 13