مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائے نے نئی دلی (دہلی ایل ایس اے)، جے پور (راجستھان ایل ایس اے)، احمد نگر (مہاراشٹر ایل ایس اے) اور حیدرآباد (آندھرا پردیش ایل ایس اے) میں ستمبر سے اکتوبر 2024 کے دوران کیے گئے آزاد ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی)پر رپورٹ جاری کی ہے

Posted On: 10 JAN 2025 6:26PM by PIB Delhi

ٹی آر اے آئی یعنی ٹرائے نے اپنی منتخب ایجنسی کے ذریعے نئی دلی (دہلی ایل ایس اے)، جے پور (راجستھان ایل ایس اے)، احمد نگر (مہاراشٹر ایل ایس اے)، اور حیدرآباد (آندھرا پردیش ایل ایس اے) میں آزاد ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) انجام دیے۔ یہ ڈرائیو ٹیسٹ اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے کیے گئے کہ سیلولر موبائل ٹیلیفون سروس فراہم کرنے والے آواز اور ڈیٹا سروسز کی فراہمی میں کس قدر معیار فراہم کر رہے ہیں۔

آزاد ڈرائیو ٹیسٹ میں میسرز بھارتی ایئرٹییل لمیٹڈ، میسرز بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل، میسرز ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ، اور میسرز ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کی کارکردگی کا اندازہ لگایا گیا، جو مختلف ٹیکنالوجیز (جیسے 2جی، 3جی، 4جی، 5جی) کے ذریعے آواز اور ڈیٹا کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

تمام ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے نیٹ ورک کے لیے آواز اور ڈیٹا سروسز کے حوالے سے مندرجہ ذیل اہم کارکردگی کے اشارے (کے پی آئیز) کا اندازہ لگایا گیا۔

  1.  آواز کی خدمات:
  1. کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح
  2. ڈراپ کال کی شرح (ڈی سی آر)
  3. بات چیت کے معیار کا اندازہ ایم او ایس (رائے کا اوسط اسکور)کے ذریعے
  4. ڈاؤن لنک اور اپ لنک پیکٹ (آواز) کی ڈراپ کی شرح
  5. کال خاموشی کی شرح
  6. کوریج (فیصد) - سگنل کی طاقت
  1. ڈیٹا سروس:
  1. ڈیٹا تھروپُٹ (ڈاؤن لنک اور اپ لنک دونوں)
  2. پیکٹ ڈراپ کی شرح (ڈاؤن لنک اور اپ لنک)
  3. ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر
  4. لیٹنسی
  5. جیٹر

چار شہروں میں کئے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

نمبر شمار

شہر/راستوں کا احاطہ

لائسنس یافتہ سروس ایریا

ڈرائیو ٹیسٹ کی مدت

طے شدہ فاصلہ

کارکردگی کا خلاصہ

(منسلک)

1

وسطی دہلی اور نئی دہلی کا علاقہ بشمول پانچ میٹرو روٹس

دہلی

17 ستمبر 2024 تا یکم اکتوبر 2024

شہر: 635 کلومیٹر

میٹرو: 210 کلومیٹر

ضمیمہ اے

2

جے پور شہر بشمول ایک میٹرو روٹ

راجستھان

14 اکتوبر 2024 سے 18 اکتوبر 2024 تک

شہر: 508 کلومیٹر

میٹرو: 12 کلومیٹر

ضمیمہ بی

3

احمد نگر شہر بشمول احمد نگر تا پونے ہائی وے

مہاراشٹر

21 اکتوبر 2024 سے 25 اکتوبر 2024 تک

شہر: 230 کلومیٹر

ہائی وے: 265 کلومیٹر

ضمیمہ سی

4

حیدرآباد سٹی بشمول دو میٹرو روٹس

آندھرا پردیش

22 اکتوبر 2024 سے 25 اکتوبر 2024 تک

شہر: 295 کلومیٹر

میٹرو: 56 کلومیٹر

ضمیمہ ڈی

 

تفصیلی رپورٹس ٹرائے  کی ویب سائٹ www.trai.gov.inپر دستیاب ہیں۔

 کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے،  ٹرائے کے مشیر جناب تیج پال سنگھ، (QoS-I) سے ای میل  :  adv-qos1@trai.gov.in یا  ٹیلی فون نمبر – +91-11-20907759 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Click here to see Annexure

 

************

ش ح ۔    م د ۔  م  ص

 (U: 5081 )


(Release ID: 2091914) Visitor Counter : 46


Read this release in: Hindi , English , Tamil