وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی چیف نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کا دورہ کیا

Posted On: 09 JAN 2025 5:48PM by PIB Delhi

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل اوپیندر دویدی نے  9 جنوری 2025 کو دہلی کینٹ میں این سی سی یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ کا دورہ کیا ۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھیں اور اس حقیقت پر زور دیا کہ قوم کی خدمت مسلح افواج سے بالاتر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی سی کی طرف سے رکھی گئی بنیاد انہیں ہر شعبے میں قائدانہ کردار کے لیے تیار کرتی ہے۔

سی او اے ایس نے خدمت اور قومی تعمیر میں این سی سی  کی بے لوث کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کئی کمیونٹی پروگراموں، خون کے عطیہ کی مہم، ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور سماجی بیداری کی سرگرمیوں میں کیڈٹس کی فعال شرکت کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے اپنے کیڈٹ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ آج کے کیڈٹس وکست بھارت کے لیے بہت اہم کردار ادا کریں گے۔

جنرل اپیندر دویدی نے اپنے خطاب کے اختتام  پرکیڈٹس کو ان کے  مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورامید ظاہر کی کہ وہ ایک خوشحال اور مضبوط ہندوستان کے مستقبل کے لیڈروں کے طور پر کردار ادا کریں گے۔ آخر میں، انہوں نے سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف آنجہانی جنرل بپن راوت کا حوالہ دیا، "خاموشی سے اپنی پہنچان  بنائیں اور ہوائیں آپ کی تعریف کے نغمے گائیں گی‘‘۔

آرمی چیف نے پروگرام کے حصے کے طور پر گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا جو فوج، بحریہ ، فضائیہ اور گرلز کیڈٹس پر مشتمل تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے گورنمنٹ ہائی اسکول، میزورم کے بینڈ پرفارمنس کا مشاہدہ کیا۔ جنرل اپیندر دویدی نے سماجی بیداری کے پروگراموں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ مہموں کی عکاسی کے تھیم پر مبنی ’فلیگ ایریا‘ کی تیاری میں کیڈٹس کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

این سی سی کیڈٹس نے رکے ہوئے اور فعال دونوں بحری جہازوں کے ماڈلز بنانے کی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کیڈٹس نے ایک چھوٹا ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جس میں موسیقی، آواز اور فنی نمائشی کے ذریعے اپنی ثقافت اور ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1O70H.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(2)YTDL.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC4(1)ZRCA.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC6ZNZ8.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC9I39P.JPG

*******

ش ح۔ ض ر۔ ج

UNO-5035


(Release ID: 2091530) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi