وزارت خزانہ
دہلی قانون ساز اسمبلی کےشفاف اور منصفانہ انتخابات، 2025 کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس نے بے حساب نقدی، سونا چاندی اور دیگر قیمتی اشیاء کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ٹول فری نمبر کے ساتھ ہفتہ میں ساتوں دن 24گھنٹہ کام کرنےوالا کنٹرول روم قائم کیا
Posted On:
08 JAN 2025 7:28PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس کا محکمہ، انتخابات میں کالے دھن کے کردار کو روکنے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی مدد کرنے کے اپنے عہد کے تحت، 2025 کے دہلی قانون ساز اسمبلی کے صاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے عمل میں حصہ ڈالنے کے لیے باشندوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ڈائریکٹوریٹ آف انکم ٹیکس (تحقیقات)، دہلی نے ضابطہ اخلاقکے دوران، بے حساب نقدی، سونا چاندی یاور دیگر قیمتی اشیاء کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کئی انتظامات کیے ہیں، جن کادہلی کے این سی ٹی کے اندر انتخابی مقاصد کے لیے استعمال ہونے کا شبہ ہے۔
دیگر اقدامات کے علاوہ، ڈائریکٹوریٹ نے سوک سینٹر، نئی دہلی میں ہفتہ میں ساتوں دن 24گھنٹہ کام کرنے والاکنٹرول روم کھولا ہے، اور ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جہاں کوئی بھی شخص نقدی کی مشکوک نقل و حرکت/تقسیم کے حوالے سے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر سکتا ہے اور کوئی بھی معلومات دے سکتا ہے۔ دہلی قانون ساز اسمبلی انتخابات، 2025 کے سلسلے میں، دہلی کے این سی ٹی کے اندر سونا چاندی ، قیمتی دھاتیں وغیرہ۔ کی تفصیلات کنٹرول روم درج ذیل ہیں:
کمرہ نمبر 17، گراؤنڈ فلور، سی بلاک، سوک سینٹر، نئی دہلی-110002
ٹول فری نمبر: 1800111309
لینڈ لائن نمبرز: 011-23210293/294/325/326
موبائل نمبر: 9868502260
باشندے ٹول فری نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، اور کنٹرول روم میں کال کرنے والوں کو کوئی ذاتی تفصیلات، جیسے نام یا شناخت کی دیگر تفصیلات ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ موصول ہونے والی معلومات قابل اعتبار اور قابل عمل ہو۔
کنٹرول روم دہلی میںضابطہ اخلاق کی پوری مدت کے دوران، یعنی دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات، 2025 کے اعلان کی تاریخ سے لے کر اس کے ختم ہونے تک فعال رہے گا۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کےجذبہ کے تحت، شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ دہلی کے این سی ٹی کے سلسلے میں، مذکورہ نمبروں پر ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ متعلقہ معلومات کا اشتراک کرکے اس کی مدد کریں۔ اطلاع دینے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 5007
(Release ID: 2091297)
Visitor Counter : 15