بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے جینٹاری رینیویبل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے قابل تجدید بجلی پیدا کرنے والے پلانٹوں کی ملکیت والی 21 ایس پی وی اور کچھ ایس پی وی کی ہولڈنگ کمپنیوں کے کے مجوزہ حصول کی منظوری دی

Posted On: 07 JAN 2025 7:07PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن نے جینٹاری رینیویبل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے قابل تجدید بجلی پیدا کرنے والے پلانٹوں کی ملکیت والی 21 ایس پی وی اور کچھ ایس پی وی کی ہولڈنگ کمپنیوں کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج میں جینٹاری رینیویبل انڈیا لمیٹڈ (ایکوائرر) کے ذریعے 21 خصوصی مقصدی وہیکل (ایس پی وی)، قابل تجدید پاور جنریشن پلانٹوں کی ملکیت، اور کچھ ایس پی وی کی ہولڈنگ کمپنیوں کا حصول شامل ہے۔

ایکوائرر پیٹرولیم نیشنل برہاد کا بالواسطہ ذیلی ادارہ ہے۔ ایکوائرر تین ابتدائی بنیادی ستونوں کے ذریعے صاف توانائی کے حل فراہم کرنے پر مرکوز ہے: قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن اور گرین موبیلٹی۔

ہدف ادارے ونڈ ٹربائن اور سولر پاور پلانٹ کے ذریعے بجلی کی پیداوار اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہیں۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

U: 4963


(Release ID: 2091020) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi