بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ای پی ایل) کے ذریعے پیگاٹرون ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (پیگاٹرون انڈیا) کی کچھ حصے داری اور ٹیل کمپونینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ای ایل) کے کاروبار کو پیگاٹرون انڈیا میں منتقلی کو منظوری دے دی  

Posted On: 07 JAN 2025 7:08PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ای پی ایل) کے ذریعے پیگاٹرون ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (پیگاٹرون انڈیا) کی کچھ حصے داری اور ٹیل کمپونینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ای ایل) کے کاروبار کو پیگاٹرون انڈیا میں منتقلی کو منظوری دے دی ہے

مجوزہ امتزاج میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:

  1. ٹی ای پی ایل نے پیگاٹرون انڈیا کی 2 قسطوں میں اکثریتی حصے داری حاصل کرنے کی تجویز پیش کی،
  2. ٹی ای پی ایل (یعنی، ٹی ای ایل) کی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی نے اپنے کاروبار کو پیگاٹرون انڈیا کو منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے

ٹی ای پی ایل ٹاٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جو بڑے صارفین کے لیے اعلیٰ درستگی کے اجزاء تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ اسمارٹ فونز کے لیے اسمارٹ فون انکلوژرز (یعنی فون کا وہ فریم جس پر اسمارٹ فون کے دیگر اجزاء/ ذیلی اسمبلز کو جمع کیا جاتا ہے) تیار کرتا ہے۔ ٹی ای پی ایل ، اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ٹاٹا الیکٹرانکس سسٹمز سلوشنز (پہلے ویسٹرون انفو کام مینوفیکچرنگ (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ) کے ذریعے اسمارٹ فونز کے لیے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سروسز (ای ایم ایس) کی فراہمی میں بھی مصروف ہے۔

 

مزید بر آں، ٹی ای پی ایل، اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ٹی ای ایل کے ذریعے، اسمارٹ فونز کے لیے ای ایم ایس فراہم کرنے کے لیے ایک گرین فیلڈ سہولت قائم کر رہا ہے۔

پیگاٹرون انڈیا پیگاٹرون کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے۔ پیگاٹرون انڈیا ایک عالمی اسمارٹ فون برانڈ کے لیے ای ایم ایس خدمات کی فراہمی میں مصروف ہے اور اسمارٹ فون برانڈ کو ہندوستان میں فروخت کرنے کے علاوہ شمالی امریکہ، ایشیا اور یورپ کے ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم ابھی آنا باقی ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U: 4965 )


(Release ID: 2090990) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi